تحر یک انصا ف کو جلسے کی اجازت دینی ہے یا نہیں، آج حتمی فیصلہ ہوجائیگا، وفاقی وزیر داخلہ
جمعرات 27 نومبر 2014 14:24
اسلام آبا د (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء ) وفاقی وزیر داخلہ چوہدرینثار علی خان نے کہا ہے کہ آج جمعہ کو فیصلہ کرلیں گے کہ 30 نومبر کوانتظامی حکمت عملی کیاہو گی۔ جلسے کی اجازت دینی ہے یا نہیں، آج حتمی فیصلہ ہوجائیگا،- کسی بھی ناخوشگوارصورتحال کا بھر پورجواب دیا جائیگا، پاکستان دہشتگردی کے خاتمے کے لئے کسی کے آگے تھ نہیں پھیلائے گا پولیس تیس نومبر کے لئے اپنی تیاریاں جاری رکھے پاکستان دہشتگردی کی کسی جنگ میں شامل نہیں حکومت سیکورٹی اداروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے انیٹلی جنس کی بنیاد پر دہشت گردی کی کارروائیاں نا کام بنائیں۔
30 نومبر کو ضرورت پڑنے پر فوج کو طلب کیا جاسکتا ہے۔ سیکورٹی اداروں کا مقصد سیاسی کارکنوں کو نشانہ بنانا نہیں عوام اور ادارں کا تحفظ ہے اگر لوگوں کو جمع کر کے پارلیمنٹ پر یلغار کا پروگرام ہے تو اسکی قطعی طور پر اجازت نہیں دی جائے گی۔(جاری ہے)
جمعرات کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے بعد دہث گردی کی کارروائیوں میں کمی واقع ہوئی ہے پاکستان کا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے اور پاکستان کی عوام کو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پٹر ا ۔
انہوں نے کہا کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے ریاست رٹ قائم کرنا جانتی ہے 30 پولیس، رینجرز، اور ایف سی تعنیات ہو گی دھرنوں کے باعث اب تک ایک ارب کے سکیورٹی اخراجات آچکے ہیں جمہوری نظام میں فوج از خود نہیں آتی بلایا جاتاہے 30 نومبر کو ضرورت پٹری تو فوج کو بلایا جا سکتا ہے سیکورٹی فورسز کی تعنیاتی کا مقصد ریاستی اداروں کا تحفظ ہوتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.