مصر ‘ اخوان المسلمون اور سلفی مسلک کی جماعتوں کی جانب سے فوجی حکومت کے خلاف ملک گیر احتجاجی مظاہروں کا اعلان
جمعہ 28 نومبر 2014 14:31
قاہرہ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 28نومبر 2014ء) مصر میں اخوان المسلمون اور سلفی مسلک کی جماعتوں کی جانب سے (بروز جمعہ)سے فوجی حکومت کے خلاف ملک گیر احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا گیا ہے۔ دوسری جانب مصری فوج نے بھی مظاہرین کو قابو میں رکھنے کے لیے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق فوج کے سینٹرل ایریا کمانڈر میجر جنرل توحید توفیق نے مظاہروں کے مرکز تحریر اسکوائر کا اچانک دورہ کیا۔
اپنے دورے کے دوران انہوں نے سیکیورٹی فورسز کو مظاہرین کی جانب سے کسی قسم کی بدنظمی پھیلانے سے روکنے کے لیے سخت انتظامات کی ہدایت کی۔قبل ازیں مصری پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے المنیا شہر میں بدنظمی پھیلانے کے لیے اخوان المسلمون کی ایک سازش ناکام بنا دی ہے۔(جاری ہے)
پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے ابو قرصاص شہر میں ایک مکان پر چھاپہ مار کرکئی اخوانی عناصر کو حراست میں لیا ہے جو آج جمعہ کے روز ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے دوران فوجی یونیفارم میں ملبوس افراد کے ذریعے توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
مصری پولیس کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیم اخوان المسلمون کی جانب سے احتجاجی مظاہروں کی آڑ میں المنیا شہر میں توڑ پھوڑ کی اسکیم تیار کی گئی تھی۔ تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کر کے اسامہ عصمت عبدالعزیز، احمد نجاح محمد عبدالکافی، محمد خلیل محمد الکافی، عماد عبدالناصر عبدالعلیم، ھشام محمود عبدالباقی، علی عبدالوھاب علی، محمد عبدالوھاب علی، مصطفیٰ عبدالوھاب علی، ھلال عبدالجواد، محمود فواد شحاتہ اور دیگر کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار شدگان کی عمریں 20 سے 50 سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔حراست میں لیے گئے اخوانی کارکنوں کے قبضے سے موبائل فون، فوج اور پولیس اہلکاروں کی وردیاں اخوان المسلمون کے احتجاجی مظاہروں کی فوٹیجز ضبط کی گئی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر برطانیہ آنے والوں کا نیا ریکارڈ قائم
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
-
اسرائیل نے وجہ بتائے بغیررفح پرحملہ کیلئے تعینات ریزرو فوجیوں کوہٹا دیا
-
سعودی عرب میں خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں یمنی گرفتار
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
سعودی عرب میں شدید بارش سے معروف مسجد کی چھت گرنے کی ویڈیو وائرل
-
سعودی عرب میں اسرائیل کے خلاف بولنے پر شہریوں کی گرفتاریاں
-
ترکیہ نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات منقطع کر دئیے
-
ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈرسیل کرنے کا فیصلہ
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
-
چین، ترکیہ، یو اے ای اورسعودی عرب میں بارشوں نے تباہی مچادی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.