عمران خان صر ف زبانی طور پر نوجوانوں کی ترجمانی کررہے ہیں ‘ محمد شاویز خان
جمعہ 28 نومبر 2014 17:11
لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 28نومبر 2014ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی محمد شاویز خان نے کہا ہے کہ عمران خان نوجوانوں کے لیڈر بنے ہوئے ہیں مگر انہوں نے خیبرپختونخواہ میں نوجوانوں کی ترقی کے لئے کچھ نہیں کیا ،وہ صر ف زبانی طور پر نوجوانوں کی ترجمانی کررہے ہیں ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت نے سالانہ10لاکھ نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کا ہدف مقررکیا ہے۔
پنجاب میں نوجوانوں کی ترقی کے لئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔ نوجوان سکل ڈویلپمنٹ کے ذریعے ملک کی تعمیروترقی میں اہم کردارادا کرسکتے ہیں ۔صنعتی اورمارکیٹ کی ضروریات کے مطابق پنجاب میں نوجوانوں کو مختلف فنون کی تربیت دی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو ہنر مند بنا کرروزگار کی فراہمی ایک چیلنج ہے جسے موقعے میں بدل رہے ہیں ۔(جاری ہے)
ٹیوٹا اور وکیشنل ایجوکیشنل ٹریننگ کے اداروں کی تنظیم نو اوراستعداد کاربڑھانے کی ضرورت ہے ۔
نوجوانوں کومختلف ہنر سیکھانے کیلئے عمارتوں اوراساتذہ کے حصول پر وقت ضائع کرنے کی بجائے کمپنیوں کی خدمات حاصل کر کے ہنر مند افرادی قوت تیزی سے تیار کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ٹیکس وصولی کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے۔ ٹیکس وصولی کے نظام کو آٹو میشن کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ پائیدار معاشی ترقی سے روزگار کے نئے مواقع پیدا کیے جاسکتے ہیں اورمعیشت کو مضبوط کیا جا سکتا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.