راولپنڈی ، 4ہزار سے زائد ذہین طلباء و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے جائیں گے

جمعہ 28 نومبر 2014 22:36

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28نومبر 2014ء) وزیراعلی پنجاب محمدشہبازشریف کی ہدایت پر راولپنڈی ضلع کے 4ہزار سے زائد ذہین طلباء و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے جائیں گے اور اس سلسلے میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین سکستھ روڈ سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی میں بروز ہفتہ 29-نومبر، 2014ء کو دن پونے گیارہ بجے خصوصی تقریب منعقد ہوگی -صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت راجہ اشفاق سرور اس موقع پر مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر عہدیدار، عوامی نمائندے ، ماہرین تعلیم ، تعلیمی اداروں کے سربراہان اور لیپ ٹاپ حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کی بڑی تعداد تقریب میں شرکت کرے گی -