لاہور ، ایم کیوایم سینٹرل پنجاب کے صدر عامر بلوچ قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے ، ایک شخص جاں بحق
ہفتہ 29 نومبر 2014 13:34
لاہور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء) لاہور کے علاقہ گرین ٹاؤن میں متحدہ قومی موومنٹ سینٹرل پنجاب کے صدر عامر بلوچ کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی تاہم وہ محفوظ رہے جبکہ ان کے ساتھ گاڑی میں موجود ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں باگڑیاں چوک کے قریب نامعلوم افراد نے متحدہ قومی موومنٹ سینٹرل پنجاب کے صدر عامر بلوچ پر فائرنگ کردی تاہم فائرنگ سے عامر بلوچ تو محفوظ رہے لیکن ان کی گاڑی میں موجود ان کے ماموں جاں بحق جبکہ ان کا کزن شدید زخمی ہوگیا۔
واقعے کے فوری بعد لاش اور زخمی کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمی کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔عامر بلوچ نے واقعے سے متعلق کہا ہے کہ گرین ٹاؤن کے علاقے شیراز ٹاؤن میں اپنا گھرتعمیر کروا رہے ہیں، اس سلسلے میں جب وہ اپنے ماموں اور کزن کے ہمراہ وہاں پہنچے تو قبضہ گروپ کے کارندوں نے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ان کے ماموں موقع پرہی جاں بحق ہوگئے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
غزہ: جنگ کی ہولناکیوں سے بچے ہکلاہٹ اور کم گوئی کا شکار
-
مشرق وسطیٰ کا بڑھتا بحران شام تک پھیلنے کا خدشہ، یو این خصوصی نمائندہ
-
عالمی ادارہ صحت کی لبنان کے لیے مزید امداد کی اپیل
-
افریقہ میں ایم پاکس کی روک تھام کے لیے 59 ملین ڈالر درکار، یونیسف
-
اسلام آباد میں گھمبیر صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، مولانافضل الرحمٰن
-
پارلیمنٹ کے بعد آئینی ترمیم کے نام پر عدلیہ کو بھی یرغمال بنانے کی کوشش ہو رہی ہے
-
آئینی ترمیم غلط ہوئی تو سپریم کورٹ ماننے سے انکار کرسکتا ہے
-
وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، 12 خوارج ہلاک، 6 فوجی جوان شہید
-
اجازت نہ ملی تو مینارپاکستان کو احتجاج گاہ بنا دیں گے، عمران خان
-
سپریم کورٹ آئین میں کسی چیز کا اضافہ یا کچھ ری رائٹ نہیں کرسکتا
-
چیف جسٹس اوروکیل اسلامک یونیورسٹی میں تلخ کلامی
-
پی ٹی وی کے اینکر کے حوالے سے حنیف عباسی کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے، عطا تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.