علامہ خالدمحمودسومرو کی شہادت لمحہ فکریہ ہے ، علماء کے قاتلوں کی گرفتاری میں سنجید گی دکھائی جاتی تو آئے روز سانحات کا سامنا نہ کرنا پڑتا، وفاق المدار س العربیہ
ہفتہ 29 نومبر 2014 13:42
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء)معروف عالم دین اور مقبول سیاسی رہنماء ڈاکٹر علامہ خالدمحمودسومرو کی شہادت لمحہ فکریہ ہے ،اگر علماء کرام کے قاتلوں کی گرفتاری میں ذرا بھی سنجید گی دکھائی جاتی تو آئے روز سانحات کا سامنا نہ کرنا پڑتا ،وطن عزیز کو قتل وغارتگری کی آماجگاہ بننے سے روکنے کے لیے حکمران ہوش کے ناخن لیں ،حکومت ِوقت علماء اہلِ حق کی پے درپے شہادتوں اور بہتے ہوئے لہو کا حساب دے ان خیالا ت کا اظہار وفاق المدار س العربیہ پاکستان کے رہنماوٴں شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان ،مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر،مولانا محمد حنیف جالندھری اور مولانا انوار الحق نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا ۔
انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے مقبول سیاسی رہنماء اور ہر دلعزیز شخصیت ڈاکٹر علامہ خالد محمود کی شہادت پوری قوم کے لیے لمحہ فکر یہ ہے ۔(جاری ہے)
اگر علماء کرام کے قاتلوں کی گرفتاری میں ذرا بھی سنجیدگی دکھائی جاتی تو ہمیں آئے روز اس قسم کے سانحات کا سامنا نہ کرنا پڑتا ۔وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ وہ علماءِ اہل حق کی پے درپے شہادتوں اور ان کے بہتے لہو کا حساب دے۔
انہوں نے حکمرانوں کو خبردار کیا کہ وطن عزیز کو قتل وغارتگری کی آماجگاہ بننے سے بچانے کے لیے حکمران ہوش کے ناخن لیں اور مولانا فضل الرحمن پرقاتلانہ حملے سے لے کر ڈاکٹر خالد محمود سومرو کی شہادت تک اور کراچی میں مولانا مسعود بیگ سے لے کر اسلام آباد راولپنڈی کے نوجوان علماء کی شہادتوں تک کے جملہ واقعات کی آزادانہ ،غیر جانبدارانہ اور منصفانہ تحقیقات کروائی جائیں ۔مزید اہم خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں ، وفاقی وزیررانا تنویر حسین
-
حکومت عوام کو پیپلز بس سروس کی صورت میں جدید، موثر، محفوظ پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم فراہم کرنے کے اپنے عزم کو پورا کررہی ہے۔وزیراعلی سندھ
-
وفاقی وزیرعبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا دورہ،جلد تکمیل کی ہدایت
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ، محمد اسحاق ڈار کا کویت کے ساتھ روایتی طور پر برادرانہ تعلقات کو باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے پر زور
-
فری میڈیسن ڈیلیوری پراجیکٹ کا افتتاح ، وزیراعلی مریم نوازشریف میڈیسن لیکرمریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں
-
ملکی معیشت کو مستحکم کرنا اولین ترجیح ہے، 30 کمپنیوں پر مشتمل اعلی سطح کا سعودی وفد کل پاکستا ن آرہا ہے،10ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری متوقع ہے ۔وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک کی پریس کانفرنس
-
پاکستان مجموعی قومی پیداوار میں 8 فیصد تک نمو حاصل کرسکتا ہے، عالمی بینک
-
لاکھ مریضوں کو گھرکی دہلیز پرمفت ادویات پہنچائیں گے‘ مریم نواز
-
سانحہ 9 مئی، فواد چودھری جے آئی ٹی کے سامنے پیش، تحریری جواب کیلئے وقت مانگ لیا
-
سعودی عرب کے ڈپٹی وزیر سرمایہ کاری کی سربراہی میں35کمپنیوں کا وفد (کل ) پاکستان کے دورے پر آئیگا‘ مصدق ملک
-
سیاسی جماعتیں اور ادارے آئین کی تابعداری کریں تو گریٹر ڈائیلاگ کا آغاز ہوسکتا ہے
-
گندم کا وافر سٹاک موجود ہونے کے باوجود نئی حکومت کے دور میں بھی لاکھوں ٹن گندم امپورٹ ہونے کا انکشاف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.