گورننگ بورڈ اجلاس، پاکستان کرکٹ بورڈ کا انتظامی ڈھانچے کو از سر نو منظم کرنے کا فیصلہ موخر
ہفتہ 29 نومبر 2014 15:56
لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے انتظامی ڈھانچے کو از سر نو منظم کرنے کا فیصلہ موخرکردیا ،گورننگ بورڈکے اجلاس میں ڈاون سائزنگ کی پالیسی کے تحت کئی افسر اور ملازمین کو ان کے عہدوں سے فارغ کرنے کی منظوری دیدی گئی ۔پی سی بی کے ذرائع کے مطابق پی سی بی گورننگ بورڈ کے اجلاس میں بورڈ کے انتظامی ڈھانچے کی ری اسٹرکچرنگ کا فیصلہ موخر کردیا گیا تاہم ڈاون سائزنگ کی پالیسی کے تحت کئی افسر اور ملازمین کو فارغ کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے ۔
اجلاس میں چیئرمین شہریار خان نے ایچ آر کمپنی کی رپورٹ پیش کی لیکن متفقہ طورپر اس معاملے کو موخرکردیا گیا۔پی سی بی کے بعض افسران کو سابق دور میں بھرتی کیا گیا ہے اور ان کے معاہدے اس نوعیت کے ہیں کہ اگر بورڈانہیں ملازمت سے ہٹاتا ہے تو انہیں معاہدے کی بقیہ مدت کی تنخواہ ادا کی جائے گی۔(جاری ہے)
اس لئے بورڈ نے یہ پالیسی تیار کی ہے کہ جن ملازمین کو نشاندہی ایچ آر کمپنی نے کی ہے اور ان کے معاہدے ختم ہوتے ہی انہیں ملازمت سے فارغ کردیا جائے گا۔
ان کے معاہدوں کی تجدید نہیں کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے ذکا اشرف دور میں بھرتی کئے گئے کئی اعلی افسر اور نچلے درجے کے ملازمین نئی پالیسی کی زد میں آرہے ہیں۔ا س حوالے سے ایک مفصل پالیسی تیار کی گئی ہے اور اس کی منظوری دیدی گئی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان 13 سال بعد اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ زون سات کا افتتاح
-
پی ایس ایل 2025؛ مجوزہ شیڈول فرنچائزز کو ارسال
-
پی سی بی چیلنج کپ:سیالکوٹ سمبڑیال نے ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی
-
بہاولپوراورڈی جی خان میں انٹرنیشنل شطرنج(CHEES) چیمپئن شپ کرانے کیلئے چیس ایسوسی ایشن پنجاب کاایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب کوتحریری مراسلہ
-
پی ایس ایل کی سابق چیمپئین ٹیم نے پشاور میں میچز کروانے کا مطالبہ کردیا
-
سلمان بٹ نے پی ایس ایل میں کوچنگ کے امکان کے بارے میں کھل کر بتا دیا
-
پی ایس ایل 2025ء: مجوزہ شیڈول میں لاہور اور راولپنڈی، کراچی سے زیادہ میچز کی میزبانی کریں گے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیت کر ادھورا کام مکمل کرنا ہے : محمد عامر
-
پی ایس ایل سے متعلق اجلاس رواں ماہ کے آخر میں ہوگا
-
کوشش یہی ہے ٹیم میں کمبی نیشن بنائیں، کپتان ندا ڈار
-
کراچی میں خواتین کرکٹرز کے ایکسینڈنٹ کی کہانی سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.