تحریک انصاف کل ایک بار پھر وفاقی دارالحکومت میں اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کریگی
اسلام آباد بھر میں سیکورٹی فورسز کو ریڈ الرٹ کر دیا گیا پولیس اور رینجرز الرٹ، ضرورت پڑنے پرفوج کو بھی طلب کیا جاسکے گا،ذرائع تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان معاہدہ طے پانے کے بعد بڑی سڑکیں کھول دی گئی، کنٹینر سڑکوں کے کناروں پر رکھ دیئے گئے مزید2 کنٹینروں پر مشتمل ساؤنڈ سسٹم بھی جلسہ گاہ پہنچا دیا گیا
ہفتہ 29 نومبر 2014 16:58
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کل اتوار کو ایک بار پھر وفاقی دارالحکومت میں اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی جس کے لئے اسلام آباد بھر میں سیکورٹی فورسز کو ریڈ الرٹ کر دیا گیا ہے اور ضرورت پڑنے پرفوج کو بھی طلب کیا جاسکے گا۔ تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان معاہدہ طے پانے کے بعد بڑی سڑکیں کھول دی گئی ہیں تاہم اب بھی کنٹینر ان سڑکوں کے کنارے رکھے گئے ہیں جن سے کسی بھی وقت سڑکوں کو بند کیا جا سکتا ہے۔
تحریک انصاف بڑے جلسے کا انعقاد کر کے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر حکومت پر دباؤ بڑھانے کی کوشش کررہی ہے ۔جلسے میں پورے پاکستان سے پی ٹی آئی کے کارکنوں کی شرکت متوقع ہے جس کے لئے بھر پور تیاریاں کی گئی ہیں ۔جلسہ گاہ میں ساؤنڈ سسٹم کو مزید بہتر بنانے کے لئے مزید2 کنٹینروں پر مشتمل ساؤنڈ سسٹم اسلام آباد جلسہ گاہ پہنچا دیا گیا۔(جاری ہے)
30 نومبر کے جلسے کے سلسلے میں اسلام آباد انتظامیہ اور پی ٹی آئی کے منتظمین کے مابین45 نکات پر مشتمل معاملات طے پا چکے ہیں اور ان تمام نکات کی تیاری میں اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی معاونت وزارت داخلہ نے کی ہے۔
ان نکات کے مطابق جلسے کے اندرونی معاملات کی تمام تر ذمہ داری جلسے کے منتظمین پر ہوگی جبکہ جلسے کے باہر سکیورٹی کے تین مراحل میں پہلے پولیس جو غیر مسلح ہو گی اور صرف جلسے کی نگرانی کرے گی اس کے بعد ایف سی کے دستے تعینات ہوں گے جنہیں کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے خصوصی تربیت دی گئی ہے ان کے بعد رینجرز کے دستے ریڈ زون میں اہم سرکاری تنصیبات کی حفاظت پر مامور ہوں گے ۔اسلام آباد انتظامیہ اور وزارت داخلہ کی جانب سے جلسے کے انعقاد کی اجازت انتہائی سخت شرائط کے تحت دی گئی ہیں جس کے تحت اگر جلسے کے شرکاء نے ریڈ زون میں کسی بھی سرکاری عمارت میں داخلے کی کوشش کی یا کسی قسم کی ہنگامہ آرائی کرنے کی کوشش کی تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور ذمہ داری بھی جلسے کے منتظمین پر عائد ہوگی اس طرح جلسہ مقررہ وقت پر شروع اور مقررہ وقت پر اختتام پذیر ہوگا اس کے ساتھ ساتھ وزارت داخلہ کی جانب سے پولیس کو یہ ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں کہ اسلام آباد آنے والے راستوں کو کنٹینر سے بند نہ کریں بلکہ صرف انہی علاقوں کو بند کریں جہاں پر سکیورٹی خدشات ہوں۔پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ نے راولپنڈی اور اسلام آباد سے کارنوں کی جلسے میں شرکت روکنے کے لئے کارکنوں کی گرفتاری اور خصوصا موٹر سائیکلوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ہے مگر اسلام آباد کی انتظامیہ نے ان الزامات کی تردید کی ہے ۔30 نومبر کے جلسے سے چند دن پہلے غیر ملکی سفارت کاروں نے بھی پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی تھی ۔ذرائع کے مطابق یہ ملاقاتیں عمران خان کو حکومت مخالف کسی بھی اقدام سے روکنے کے لئے تھی تاہم اس کی تصدیق نہ ہو سکی ۔اسلام آباد میں قیام پذیر تمام سفارت خانوں نے اپنے اپنے ملازمین کو ہدایات جاری کی ہیں کہ 30 نومبر کو اپنی نقل و حمل نہایت محدود رکھیں تا کہ کسی بھی ناخوشگوار صورت حال کا سامنا کرنا پڑے ۔اس کے ساتھ ساتھ بیرون ممالک کے سفارت خانے بھی 30 نومبر کے جلسے کو پوری طرح مانیٹر کررہے ہیں اور صورت حال سے اپنے اپنے ممالک کو آگاہ کررہے ہیںمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.