پاکستان جنوبی ایشیا میں دیر پا امن کے قیام کے لئے تمام ہمسایہ اور علاقائی ملکوں کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے ،خواجہ آصف
ہفتہ 29 نومبر 2014 22:35
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں دیر پا امن کے قیام کے لئے تمام ہمسایہ اور علاقائی ملکوں کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ حکومت باہمی احترام اور برابری کی بنیاد پر امریکہ کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتی ہے۔
(جاری ہے)
وفاقی وزیر نے کہا کہ امریکہ کو فوجی کارروائی پر اعتماد کرنا چاہیے جو قبائلی علاقوں میں دہشت گرد گروپوں کیخلاف بلا امتیاز کامیابی سے جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اور فوج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عظیم قربانیاں دی ہیں۔ ایک سوال پر وزیر دفاع نے کہا کہ چین اور روس اہم ممالک ہیں جو خطے کے مسائل حل کرنے میں کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں کو فوری طور پر ان کے حقوق ملنے چاہئیں۔ انہوں نے بھارت پر زور دیا کہ جنوبی ایشیا کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اس اہم مسئلے کو حل کرےمزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.