معیار تعلیم کی بہتری کیلئے صوبوں کو مل کرکام کرناچاہیے،بلیغ الرحمن

ہفتہ 29 نومبر 2014 23:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء ) وزیر مملکت برائے تعلیم بلیغ الرحمن نے کہاکہ حکومت نے تعلیم پراخراجات کو ساٹھ ارب روپے تک بڑھا دیا ہے ،معیار تعلیم کی بہتری کیلئے صوبوں کو مل کرکام کرناچاہیے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز پاک چائنہ فرینڈشپ سینٹر اسلام آباد میں ہومن ریسورس ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میعار تعلیم بلند کرنا اور ہر پاکستان تک یہ حق پہنچانا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس حوالے سے حکومت تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے، یہی وجہ ہے کہ حکومت نے تعلیم پراخراجات کو ساٹھ ارب روپے تک بڑھا دیا ہے تاکہ تعلیم کو عام اور سستا کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :