بنگلہ دیش بھی آئی سی سی کو آنکھیں دکھانے لگا، دبئی میں کھیلنے کی تجویزمسترد کردی
اتوار 30 نومبر 2014 13:00
ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔30نومبر 2014ء) بنگلہ دیش بھی آئی سی سی کو آنکھیں دکھانے لگا، دبئی میں کھیلنے کی تجویزمسترد کردی۔آئی سی سی نے ورلڈکپ سے قبل بنگلہ دیش کو ایسوسی ایٹ ممالک کے ساتھ10سے 24جنوری تک دبئی میں شیڈول ٹورنامنٹ کھیلنے کیلئے کہاتھا جس پر بنگلہ دیش راضی نہیں ہوا اور بی سی بی کے صدرنظم الحسن نے آئی سی سی کو اپنی ٹیم کی عدم دستیابی سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ وہ یہ ٹورنامنٹ نہیں کھیل سکتے۔
بگ تھری کے وجودمیں آنے کے بعدآئی سی سی کی وقعت نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے۔بگ تھری کے ’بڑے بھائی‘اگر کوئی ٹیم اندرونی مسائل کے سبب ٹورمنسوخ کرتی ہے توبھارت کے ایک اشارے پرایک بارکی ورلڈچیمپئن اور 2بارورلڈکپ فائنلسٹ سری لنکن ٹیم ’متبادل‘کے طورپرآجاتی ہے لیکن دوسری جانب،انٹرنیشنل کرکٹ کو کنٹرول کرنے والا ادارہ آئی سی سی اگر بنگلہ دیش کو یو اے ای میں سیریز کھیلنے کی درخواست کرتا ہے تو ٹیسٹ نیشن ٹیموں میں نچلے درجوں پر موجود ایشیائی ٹیم بھی انکارکردیتی ہے جس سے اندازہ لگایاجاسکتاہے کہ موجودہ وقت میں آئی سی سی کی وقعت دوکوڑی کی رہ گئی ہے جو کسی بھی طرح انٹرنیشنل کرکٹ کو کنٹرول کرنے والا ادارہ نہیں رہا۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.