حکومت دھرنوں کے مسئلہ کو ڈائیلاگ سے حل کرنا چاہتی ہے دوسری طرف سے مثبت جواب آنا چاہیے وزیر خزانہ اسحاق ڈار
پاکستان افغانستان کی تعمیرنو اور بحالی کیلئے عالمی برادری کی کوششوں میں سرگرمی سے حصہ لے رہا ہے روس اور پاکستان کو مصنوعات کے تبادلے اور مارکیٹنگ کی سہولت کیلئے بینک شاخیں کھولنے کی ضرورت ہے روسی میڈیا سے گفتگو
اتوار 30 نومبر 2014 13:23
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔30نومبر 2014ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت دھرنوں کے مسئلہ کو ڈائیلاگ سے حل کرنا چاہتی ہے دوسری طرف سے مثبت جواب آنا چاہیے پاکستان افغانستان کی تعمیرنو اور بحالی کیلئے عالمی برادری کی کوششوں میں سرگرمی سے حصہ لے رہا ہے روس اور پاکستان کو مصنوعات کے تبادلے اور مارکیٹنگ کی سہولت کیلئے بینک شاخیں کھولنے کی ضرورت ہے ۔
وہ ماسکو میں روسی ٹی وی چینل رشیا ٹوڈے اور دیگر ذرائع ابلاغ سے باتیں کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان کی تعمیر نو اور بحالی کے حوالے سے عالمی برادری کی کوششوں میں بھر پور حصّہ لے رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان نے اس مقصد کیلئے وزیراعظم کے پروگرام کے تحت اب تک پچاس کروڑ ڈالر کی رقم مختص کی ہے۔(جاری ہے)
جس کے تحت تعلیم، صحت اور مواصلات کے شعبوں کیلئے مختلف پراجیکٹس پر عمل درآمد ہو رہا ہے جن سے 13 منصوبے مکمل ہوچکے ہیں اور 8 تکمیل کے مراحل میں ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اقتصادی سرگرمیوں میں مسلسل بہتری آرہی ہے۔
مالی سال 2013-14ء کے دوران جی ڈی پی میں 4.14 فیصد اور مالی سال 2014-15ء کیلئے جی ڈی پی کا ہدف 5.1 فیصد رکھا گیا ہے۔ سکوک بانڈز کے حالیہ آکشن سے حکومتی پالیسیوں پر سرمایہ کاروں نے مثبت اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت دھرنوں کے مسئلہ کو ڈائیلاگ سے حل کرنا چاہتی ہے تاہم دوسری طرف سے بھی مثبت جواب آنا چاہئے۔ وزیر خزانہ نے تیل کی قیمتوں پر قابو پانے اور ترقی پذیر اور کم ترقی یافتہ ممالک کی مدد سے اپنی تجویز کا اعداہ کیا جس سے یہ ممالک تیل کے اخراجات کا مناسب انتظام کرسکتے ہیں اور اس کے باعث ان کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ انہوں نے میڈرڈ میں اے ڈی بی کے اجلاس میں اپنی تجویز پیش کرتے ہوئے کہاکہ تیل کی قیمتوں کی اپر کیپنگ ہونی چاہئے تاکہ تیل کی قیمتوں میں غیرحقیقی اضافہ نہ ہو۔ پاکستان سٹیل ملز کی ممکنہ توسیع کیلئے روسی تعاون کے بارے میں انہوں نے کہا کہ جہاں تک پاکستان سٹیل ملز کا تعلق ہے پاکستان اس سلسلہ میں سٹریٹجک شراکت داری چاہتا ہے۔ پاک روس حکومتی کمیشن میں اس سلسلہ میں روسی سرمایہ کاروں کی دلچسپی کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ وزیر خزانہ نے کہاکہ پاکستان اور روس کو دونوں ممالک میں ایک دوسرے کے بنکوں کی شاختیں کھولنی چاہئیں جس سے نجی شعبہ کو پراڈکٹس کی مارکیٹنگ اور تبادلہ میں سہولت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں پاکستان اور روس کے درمیان سیاسی اور پارلیمانی سطح پر روابط میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کا جائزہ لے رہے ہیں۔ پاکستان اور مختلف عالمی فورمز پر آپس میں تعاون کر رہے ہیں اور اہم علاقائی اور بین الاقوامی ایشوز پر مشترکہ موقف رکھتے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.