اسپین کی وزیر صحت کرپشن الزامات لگنیپر عہدے سے مستعفی ہوگئیں
کسی قسم کی کرپشن یا اپنے فرائض میں غیر ذمہ داری کے مظاہرہ کرنے میں ملوث نہیں تمام الزامات سے اپنے آپ کو بری الذمہ سمجھتی ہوں،آنا ماتو
اتوار 30 نومبر 2014 13:35
بارسلونا (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔30نومبر 2014ء) اسپین کی وزیر صحت آنا ماتو نے کرپشن کے الزامات لگائے جانے پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔عالمی میڈیا کے مطابق وزیر صحت آنا ماتو کے اپنے عہدے سے استعفی دینے کی وجہ وہ الزامات ہیں جو مقامی عدالت کی جانب سے ان پر لگائے گئے ہیں ان الزامات میں کہا گیا ہے کہ وزیر صحت نے ”گرتل اسکینڈل “ میں اپنے سابق شوہر میونسپل کمیٹی پوزوئیلو دے آلارکون میڈریڈ کے میئر” خیسوس سیپولویدا ماتو“ کی کرپشن میں مدد کی ہے اور سول ذمہ داری جیسے فرائض میں کوتاہی برتی۔
آنا ماتو نے استعفی دیتے ہوئے اسپین کے صدر ماریانو راخوئی اور اپنی حکومتی پارٹی پے پے کے خلاف بیان دینے سے انکار کیا ہے۔ آنا ماتو نے استعفی دیتے ہوئے کہا کہ وہ کسی قسم کی کرپشن یا اپنے فرائض میں غیر ذمہ داری کے مظاہرہ کرنے میں ملوث نہیں ہیں اور ان الزامات سے اپنے آپ کو بری الذمہ سمجھتی ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ عدالت نے ان کے خلاف کوئی جرم کرنے کا الزام عائد نہیں کیا اور نہ ہی انہیں کسی جرم میں ملوث ہونے پر قانون کے تحت سزا سنائی گئی ہے۔
واضح رہے کہ عدالت نے وزیر صحت آنا ماتو کو کسی ملزم کی طرح نامزد نہیں کیا لیکن انہیں کیس کی سماعت کے دوران عدالت میں بیٹھنا پڑے گا۔یاد رہے کہ ” گرتل اسکینڈل “ اسپین کی تاریخ کا فوجداری عدالت میں سب سے مقبول اور بڑا کیس ہے جس کی تحقیقات میں موجودہ حکومتی پارٹی کے عہدیدار اور عوامی شخصیات شامل ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری
-
سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر برطانیہ آنے والوں کا نیا ریکارڈ قائم
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
-
اسرائیل نے وجہ بتائے بغیررفح پرحملہ کیلئے تعینات ریزرو فوجیوں کوہٹا دیا
-
سعودی عرب میں خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں یمنی گرفتار
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
سعودی عرب میں شدید بارش سے معروف مسجد کی چھت گرنے کی ویڈیو وائرل
-
سعودی عرب میں اسرائیل کے خلاف بولنے پر شہریوں کی گرفتاریاں
-
ترکیہ نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات منقطع کر دئیے
-
ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈرسیل کرنے کا فیصلہ
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.