دوسال میں او جی ڈی سی ایل نے 30‘ پی ایس او نے49‘ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز نے 22‘ پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کمپنی نے 13‘ پی پی ایل نے 5 ، سوئی ناردرن گیس کمپنی نے 207 لگژری گاڑیوں کی خریداری پر اربوں اڑا دیئے
اتوار 30 نومبر 2014 20:59
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30نومبر۔2014ء) مالی سال 2012-13ء اور مالی سال 2013-14ء کے دوران او جی ڈی سی ایل نے 30‘ پی ایس او نے49‘ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز نے 22‘ پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کمپنی نے 13‘ پی پی ایل نے 5 جبکہ سوئی ناردرن گیس کمپنی نے 207 لگژری گاڑیاں خریدیں جس پر اربوں روپے خرچ کئے گئے۔
(جاری ہے)
اتوار کو وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کے ریکارڈ سے انکشاف ہوا کہ مالی سال 2012-13ء اور 2013-14ء کے دوران وزارت پٹرویم کے ذیلی اداروں نے سینکڑوں لگژری گاڑیوں کی خریداری کی جن میں ٹویوٹا ڈبل کیبن‘ ٹویوٹا کرولا و دیگر مہنگی گاڑیاں شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مالی سال 2012-13ء کے دوران او جی ڈی سی ایل نے 30 گاڑیاں خریدیں۔ پاکستان اسٹیٹ آئل نے مالی سال 2012-13ء اور 2013-14ء کے دوران 49 لگژری گاڑیاں خریدیں۔ پی پی ایل نے 5 گاڑیاں خریدیں۔ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے 22 گاڑیاں جبکہ پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کمپنی نے مذکورہ عرصے کے دوران 13 نئی گاڑیوں کی خریداری کی اس کے علاوہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے مالی سال 2012-13ء کے دوران 29 اور مالی سال 2013-14ء کے دوران 188 لگژری گاڑیاں خریدیں۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.