ڈگری کالج گلگت کے نا خوشگوار واقع کی مذمت کرتے ہیں، طویل عرصے کی فرقہ وارانہ کشیدگی کے بعد گلگت کے حالات یہاں کے باسیوں اور ساسی قائدین و علماء کرام کی انتھک محنت کے بعد بہتر ہوئے تھے، چھوٹے سے واقعے کو بنیاد بنا کر علاقے کے امن کو تباہ کرنا دانشمندی نہیں ،تمام طلبہ گروپوں کو حوصلے سے اپنے علاقے کے حالات کو جیو اور جینے دو کی بنیاد پر آگے بڑھنے اور دینی تعلیم پر توجہ دینے کی ضرورت ہے،

جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے امیر مولانا عبدالسمیع کی صحافیوں سے گفتگو

منگل 2 دسمبر 2014 21:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 02 دسمبر 2014ء) جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے امیر مولانا عبدالسمیع نے کہا ہے کہ ڈگری کالج گلگت کے نا خوشگوار واقع کی مذمت کرتے ہیں ایک طویل عرصے کی فرقہ وارانہ کشیدگی کے بعد گلگت کے حالات یہاں کے باسیوں اور ساسی قائدین و علماء کرام کی انتھک محنت کے بعد بہتر ہوئے تھے،ایک چھوٹے سے واقعے کو بنیاد بنا کر علاقے کے امن کو تباہ کرنا دانشمندی نہیں تمام طلبہ گروپوں کو حوصلے سے اپنے علاقے کے حالات کو جیو اور جینے دو کی بنیاد پر آگے بڑھنے اور دینی تعلیم پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انتظامیہ کی بروقت کاروائی اور نئے نیک نام پرنسپل کی تقرری کا خیر مقد م کرتے ہیں اور انتظامیہ کو خبردار کرتے ہیں کہ بے گناہ طالب علموں کو بلاوجہ گرفتار کرنے سے باز رہے اور واقع میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے انہوں نے کہاکہ علماء کرام اور عوام علاقہ سے گزارش ہے کہ علاقے کی پرامن فضا کو بیرونی عناصر اور اندرونی سازشوں سے بچانے کے لیے مثبت کردار ادا کریں اورآمدہ آنے والے انتخابات پرامن ماحول میں ہوں انہوں نے کہاکہ کسی طالع آزما کو یہ موقع نہیں ملنا چاہیے کہ گلگت بلتستان کے پرامن ماحول اور بھائی چارے کی فضا کو قائم رکھتے ہوئے اس ایجنڈے کو آگے بڑھائیں انہوں نے کہاکہ انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ آمدہ انتخابات سے قبل کسی قسم کی بدامنی اور تصادم کی فضا کو پروان چڑھانے والوں پر نظر رکھیں اور بروقت کاروائی کرے،مولانا عبدالسمیع نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ تمام سیاسی دینی جماعتوں کافرض بنتا ہے کہ وہ آئندہ انتخابات کو شفاف اور پرامن فضا برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں،گورنر آرڈر کو تمام طبقات کے اطمینان کے مطابق ترمیم کر کے قابل قبول بنایا جائے،انتخابات کو شفاف اور غیر جانبدار بنانے کے لیے تمام ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جائے انہوں نے کہاکہ موجودہ اسمبلی کی مدت پوری ہونے کے بعد غیر جانبدار عبوری نظام کے تحت شفاف انتخابات کو یقینی بنایا جائے ،موجودہ حکومت کو اپنی مدت پوری ہوتے ہی باعزت فارغ ہونا چاہیے تا کہ کسی غیر جانبدار حکومتی نظام کے تحت انتخابات منعقد ہوں اور انتخابات کی شفافیت پر کوئی انگلی نہ اٹھائے۔

متعلقہ عنوان :