جماعةالدعوة پاکستان کے مینار پاکستان گراؤنڈ میں منعقدہ اجتماع کے آخری دن کی جھلکیاں

جمعہ 5 دسمبر 2014 17:48

لاہور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 05 دسمبر 2014ء) جماعة الدعوة کے اجتماع کے آخری روز تین نشستیں ہوئیں۔نمازفجرکے بعد پہلی نشست ہوئی،نمازجمعہ سے قبل ورثاء شہداء کی خصوصی نشست منعقد ہوئی۔ # اجتماع کے آخری روز سٹیج سیکرٹری کے فرائض جماعة الدعوة کے رہنما مولانا نصرجاوید اور مولانا سیف اللہ خالد نے سرانجام دئیے۔ # آخری روز مزید لاکھوں افراد کی اجتماع میں شرکت کے باعث داخلی راستوں پر شدید رش دیکھنے میں آیا۔

#جنوبی پنجاب کے معروف سیاستدان جمشید دستی نے بھی اجتماع کے آخری روز خصوصی طور پرشرکت کی۔خطبہ جمعہ سے قبل انہوں نے مختصرخطاب بھی کیا۔# حافظ محمدسعیدنے نماز جمعہ کی دوسری رکعت میں قنوت نازلہ پڑھائی۔اس موقع پرزبردست جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔لاکھوں شرکاء زاروقطار روتے رہے۔

(جاری ہے)

# حافظ محمدسعید کے خطاب کی انٹرنیشنل میڈیا نے بھی کوریج کی۔

ملکی وغیرملکی نشریاتی اداروں کی ٹیمیں اجتماع کی کوریج کیلئے خصوصی طور پر اسلام آباد اور کراچی سے پہنچیں۔ #اجتماع کی انتظامیہ نے بھرپورتعاون پر حکومت پنجاب اورہوم ڈیپارٹمنٹ کا شکریہ ادا کیا۔# سوشل میڈیا ٹیم اجتماع کے آخری دن بھی متحرک رہی۔ حافظ محمد سعید نے سوشل میڈیا کیمپ کا دورہ کیا اورجائزہ لیا۔ # اجتماع کے اختتام پر جماعةالدعوة کے رضاکار ٹریفک پولیس کے ہمراہ ٹریفک بحال کروانے میں کردار ادا کرتے رہے۔

# خطبہ جمعہ سے پہلے تمام مارکیٹیں بند کر دی گئیں۔ # جماعةالدعوة کا اجتماع مینار پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ثابت ہوا۔ # آخری دن مزید لاکھوں افراد شریک ہوئے اور حافظ محمد سعید کی امامت میں نماز جمعہ اد ا کی۔

متعلقہ عنوان :