عمران خان احتجاجی پروگرام ملتوی کریں، مذاکرات اتوار کو شروع کر سکتے ہیں: اسحاق ڈار
جمعہ 5 دسمبر 2014 17:52
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5دسمبر 2014ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اگر تحریک انصاف چاہے تو اتوار کو مذاکرات شروع کر سکتے ہیں، عمران خان احتجاج کا پروگرام ملتوی کرنے کا اعلان کریں۔ تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار نے کہا کہ مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں ہوتے، حکومت مذاکرات کیلئے تیار تھی، ہے اور رہے گی اور اگر تحریک انصاف چاہے تو اتوار کو مذاکراتی عمل شروع کر سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن بنانے پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں تاہم تحریک انصاف پر پہلے ہی یہ واضح کر چکے ہیں کہ مجوزہ جوڈیشل کمیشن کو ڈکٹیشن نہیں دی جا سکتی اور نہ ہی آئی ایس آئی اور آئی بی جوڈیشل کمیشن کے ممبر ہو سکتے ہیں۔ جوڈیشل کمیشن کی تحقیقات میں دھاندلی ثابت ہو گئی تو ہمارے رہنے کا اخلاقی جواز ختم ہو جائے گا۔(جاری ہے)
اسحاق ڈار نے کہا کہ تحریک انصاف کے ساتھ آئین اور قانون کے مطابق مذاکرات کریں گے جبکہ دیگر سیاسی جماعتوں سے بھی مشاورت کی جائے گی۔
حکومت چاہتی ہے کہ دھرنوں کے باعث ملکی معیشت کو نقصان نہ ہو اور معاملہ مذاکرات کے ذریعے ہی حل کیا جائے، وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی پر مذاکرات کے حوالے سے بات چیت کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے پر حکومت کو کوئی اعتراض نہیں تاہم آئی ایس آئی اور آئی بی جوڈیشل کمیشن کا حصہ نہیں بن سکتیں جبکہ کمیشن جو بھی فیصلہ کرے اسے دونوں جانب سے قبول کیا جانا چاہئے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ تحقیقات میں دھاندلی ثابت ہو گئی تو حکومت کے رہنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں رہے گا۔مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.