ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ، تمام جماعتیں کہہ چکی ہیں کہ عام انتخابات میں بدترین دھاندلی ہوئی تھی،

(ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کی اتحادی جماعتوں نے غریب سے ووٹ طاقت بھی چھین لی ہے، اعجازاحمدچوہدر ی

جمعہ 5 دسمبر 2014 22:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5دسمبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدر ی نے کہاہے کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ، تمام جماعتیں کہہ چکی ہیں کہ عام انتخابات میں بدترین دھاندلی ہوئی تھی ،(ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کی اتحادی جماعتوں نے غریب سے ووٹ طاقت بھی چھین لی ہے ، اسٹیٹس کو قوتیں فرسودہ نظام اور ملک میںآ نے والی تبدیلی کے راستے میں رکاوٹیں ڈال رہی ہیں، فیکٹریوں میں نہ گیس ہے نہ بجلی، مزدور بے روزگار ہونے کی وجہ سے ان کے گھروں پر فاقوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں، پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ نے ہمیشہ اپنے دورِاقتدار میں مزدور اور کسان کا معاشی قتل کیاہے، آج پنجاب میں مزدور اور کسان کا کوئی پرسان حال نہیں، ظلم اور زیادتی کی انتہاء کر دی ہے ، حکومت نے شوگر ملز ایسوسی ایشن پر پریشر ڈالا ہے کہ گنے کی فی من قیمت میں کمی کر دی جائے ، پہلے گنے کی فی من قیمت 185 روپے تھی جو کم ہو کر 150 پر آگئی ہے جو کہ کسانوں کے ساتھ سراسر زیادتی کے مترادف ہے ، اس سے کسان کو بہت زیادہ نقصان پہنچ رہا ہے ،گنے کی پرانی قیمت بحال کی جائے، پنجاب حکومت کسان دشمن پالیسیاں فوری ختم کرے اور کسان اور مزدور کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے، وہ گذشتہ روز فیصل آباد کے دورے کے موقع پر پریس کانفرنس اور 8 دسمبر کی احتجاجی کال کا لائحہ عمل تشکیل دینے کے حوالے سے ضلعی عہدیداران ، سٹیک ہولڈر، یوتھ ، آئی ایس ایف سمیت دیگر اہم رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی نے 8 دسمبر کو فیصل آباد میں پُرامن احتجاج کی کال دی ہے ، شہر بند کرنے کے موقع پر زبردستی دکانیں اور کاروبار بند نہیں کروایا جائے گا اور نہ ہی کسی کو ہنگامہ آرائی کی اجازت دیں گے ، کسان ، مزدور ، تاجر ، وکلاء ، نوجوان، خواتین سمیت دیگر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد انصاف کے حصول کے لئے پی ٹی آئی کا ساتھ دیں، ان کاکہناتھاکہ پی ٹی آئی کا مقصد انصاف کا حصول اور ووٹ کے تقدس کو یقینی بنانا ہے ،ان کا کہنا تھا کہ آئین انہیں جلسہ جلوس ، دھرنا دینے اور راستے بند کرنے کا حق دیتا ہے، ایمبولینس کو نہیں روکیں گے بلکہ خود راستہ بنا کر دیں گے، انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ کی حکومت قوم سے مسلسل جھوٹ بول رہی ہے ، حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہی ، دھاندلی کے خلاف تحریک انصاف کی پُرامن تحریک کی برصغیر کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، پی ٹی آئی سے کسی قسم کے وائلینس کی توقع نہ رکھی جائے یہ تحریک ، انصاف کے حصو ل تک پُرامن ہو گی، امن کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑیں گے بلکہ گلو کریسی کا مثبت اور پُرامن مذاحمت سے مقابلہ کریں گے، اجلاس میں رائے حسن نواز، فیض اللہ کموکا، چوہدری اشفاق، شیخ خرم شہزاد، رانا راحیل ،کنورعمران سعید، عامر گجر، میاں شوکت تھہیم، ملک زاہد، نعیم عظیم، فرخ حبیب، خیال کاسترو، ظاہرچوہدری، جاوید نیاز منج ، رانا اویس ، فاروق ارشد، ظفر اقبال سندھو، میاں تنویر، سکندراعظم، شہبازکسانہ، ارشدساہی، متصب سندھو، شہبازشریف، ظفرکھوکھر، عبدالوحید نیازی سمیت ایم این اے ، ایم پی اے،ٹکٹ ہولڈرز، آئی ایس ایف ،یوتھ ، خواتین ، لیبر ، ٹریڈرز ،وکلا ء اور کارکنوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔

متعلقہ عنوان :