نائیجیریا پاکستان سے جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیارے خریدے گا،
نائیجیرین فضائیہ کے سربراہ چیف ائیر مارشل ایڈوسولہ ننیون اموسونے اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کیا اس کے بعد نائیجیرین ائیر فورس 25 سے40جے ایف تھنڈرخریدنے کی حتمی شکل دے رہا ہے، سینئرعہدیدارپاکستانی وزارت دفاع
جمعہ 5 دسمبر 2014 23:30
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5دسمبر 2014ء) برطانوی دفاعی جریدے نے انکشاف کیا ہے کہ نائیجیرین فضائیہ ( این اے ایف) پاکستان اور چین کی طرف سے مشترکا تیار کردہ جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیاروں کی خریداری کے معاہدے پر دستخط کرنے والے ہیں۔برطانوی دفاعی جریدے کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیاروں کے ایک یا دو اسکواڈرن کی خریداری کے آرڈر کو حتمی شکل دینے کے قریب ہے۔
کراچی میں دفاعی نمائش آئیڈیاز 2014 کے موقع پر برطانوی دفاعی جریدے IHS Jane'sکو ایک سینئر پاکستانی وزارت دفاع کے عہدے دار نے بتایا کہ نائیجیرین فضائیہ کے سربراہ چیف ائیر مارشل ایڈوسولہ ننیون اموسوAdesola Nunayon Amosu کے اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کیا، اس کے بعد نائیجیرین ائیر فورس 25 سے40جے ایف تھنڈرخریدنے کی حتمی شکل دے رہا ہے۔(جاری ہے)
نائیجیرین فضائیہ کے سربراہ نے اپنے دورہ پاکستان میں پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس (پی اے سی) کامرہ کا دورہ بھی کیا جہاں ان طیاروں کو تیار کیا جاتا ہے۔
پی اے سی نے50بلاک ون جے ایف تھنڈر تیار کیے ہیں اور50بلاک ٹو کی تیاری پر 2013کے آخر سے کام شروع ہے۔پاک فضائیہ حکام کے مطابق بلاک تھری کی تیاری کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ پی اے ایف حکام نے بتایا کہ بلاک تھری کے جے ایف تھنڈر چوتھی جنریشن کی تمام صلاحیتوں کے حامل لڑاکا طیارے ہوں گے۔ چوتھی جنریشن کی اصطلاح مغربی طیاروں کے لئے استعمال کی جاتی ہیں جن میں لاک ہیڈ مارٹن ایف 16 بلاک 60 ، ساب گرپن، یورو فائیٹر ٹائیفون، ڈاسالٹ رافیل شامل ہیں۔جے ایف 17 کی خریداری کے لئے ممکنہ گاہکوں میں مصر، نائیجیریا، میانمار، اور وینزویلا شامل ہیں۔اعلیٰ پی اے ایف حکام کے مطابق جے ایف 17 مغربی مینوفیکچررز کی طرف سے تیار لڑاکا طیاروں کے مقابلے میں کم لاگت کے طیارے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.