وزیر اعظم لیپ ٹاپ اسکیم ،مقررہ تاریخ گزرنے کے بعد ایچ ای سی کی جانب سے کوئی ریکارڈ درست نہیں کیا جائیگا،وفاقی اردو یونیورسٹی

جمعہ 5 دسمبر 2014 23:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5دسمبر 2014ء)وفاقی اردو یونیورسٹی ، شعبہ کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے ڈائریکٹر کامران احسن کے مطابق بی ایس کے وہ طلبہ جنہوں نے وزیر اعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت ابھی تک اپنا ڈیٹا ایچ ای سی کی ویب سائٹ پر ویلی ڈیٹ نہیں کروایا انہیں ایچ ای سی کی جانب سے 9دسمبر2014تک اپنا ڈیٹا ویلی ڈیٹ کرانے کا آخری موقع دیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

مقررہ تاریخ گزرنے کے بعد ایچ ای سی کی جانب سے کوئی ریکارڈ درست نہیں کیا جائے گا اور نہ جامعہ اردو اس کی ذمہ دار ہوگی۔