سرگودھا ٹیچنگ ہسپتال کو اپ گریڈ کرنے کیلئے محکمہ صحت نے اقدامات شروع کردیئے

ہفتہ 6 دسمبر 2014 15:05

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 06 دسمبر 2014ء) سرگودھا ٹیچنگ ہسپتال کو اپ گریڈ کرنے کیلئے محکمہ صحت نے اقدامات شروع کردیئے ہیں ہسپتال میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے ڈیڑھ ارب کے فنڈز مہیا کرنے کیلئے محکمہ صحت نے سمری تیار کی ہے جو منظوری کے بعد فنڈز کی فراہمی کیلئے محکمہ خزانہ کو روانہ کی جائیگی ڈیڑھ ارب روپے کے فنڈز ملنے سے ہسپتال کی اپ گریڈیشن اور یہاں مزید شعبوں کے قیام سے عوام کو علاج معالجہ کی جدید سہولتیں ملیں گی محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق آئندہ ماہ سے فنڈز ملنے کی امید ہے