نیب آزاد اور خود مختار قومی ادارہ ہے،چوہدی خلیق الزمان

ہفتہ 6 دسمبر 2014 17:47

چنیوٹ ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 06 دسمبر 2014ء) ڈپٹی پراسپکوٹر جنرل قومی احتساب بیورو چوہدی خلیق الزمان نے کہا ہے کہ نیب آزاد اور خود مختار قومی ادارہ ہے جہاں تمام تقریاں شفاف طریقہ کے تحت ہوتی ہیں۔چیرمین کا تقرر اپوزیشن لیڈر اور وزیر اعظم کے مشورہ سے ہوتا ہے ۔وہ ڈسڑکٹ بار ایسوسی ایشن چنیوٹ میں کرپشن کی روک تھام کے سللسہ میں منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب میں کوئی بھی شخص شکایت کر سکتا ہے اور اس کی شکایت کی مکمل تحقیات کی جاتی ہے۔

نیب ازخود میڈیا میں آنے والی خبروں کا نوٹس لے کر بھی کاروائی کرتا ہے اور تمام فیصلے قانون اور ضابطوں کے مطابق ہو تے ہیں۔احتساب عدالت ہائی کورٹ کے ماتحت کام کرتی ہے اور حکومت کا اس پر کوئی اثر نہ ہے۔

(جاری ہے)

وکلاء اپنا کردار ادا کر کے احتساب کے عمل کو تیز کر سکتے ہیں۔وہ ہر ادارے میں ہونے والی بدعنوانی پر نظر رکھیں اور اسکی روک تھام کے لیے نیب سے تعاون کریں۔

نیب ملک سے کرپشن کے خاتمہ کے لیے اپنا کردار ادا کر رہا ہے مگر جب تک عام فرد اپنا کردار ادا نہیں کرئے اس وقت تک کرپشن کا خاتمہ ممکن نہیں ہے۔نیب ملک میں پہلی بار میں اس قسم کے سیمنار کا انعقاد کر رہا ہے۔اس موقعہ پر چنیوٹ بار کے صدر ملک شہادت علی کھوکھر ایڈوکیٹ نے کہا کہ ہم نیب کے شکر گذار ہیں کہ انہوں نے ایسے سیمنار کا آغاز چنیوٹ سے کیا ہے پوری بار نیب کے اس اقدام کو سراہتی ہے اور ملک سے کرپشن کے خاتمہ میں اپنا کردار ادا کر ئے گی۔

وکلاء عوام الناس میں کرپشن کے خاتمہ کے سللہ میں شعور و آگاہی پیدا کرئے گی۔قاضی مزمل حسین ایڈوکیٹ نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ وکلاء تحریک 2007 سے اپنی پہچان بنائی ہے وکلاء سٹیک ہولڈر بن چکے ہیں۔عوام کی نظریں ہر مسئلہ کے حل کے لیے وکلاء پر ہوتی ہیں۔وکلاء کرپشن کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔سیمنار میں چنیوٹ،فیصل آباد اور پنڈی بھٹیاں بار کے وکلاء بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :