مہمند ایجنسی، اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ اپرسب ڈویژن کا پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے عمائدین کے ساتھ جرگہ۔ سرکاری کلاس فور ملازمین کا مہم چلانے میں بھر پور حصہ لینے کا عزم
پیر 8 دسمبر 2014 17:10
مہمند ایجنسی ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 08 دسمبر 2014ء) مہمند ایجنسی، اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ اپرسب ڈویژن کا پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے عمائدین کے ساتھ جرگہ۔ سرکاری کلاس فور ملازمین کا مہم چلانے میں بھر پور حصہ لینے کا عزم۔ سرکاری ہسپتالوں اور سکولوں کے دورے۔ غیر حاضر پائے جانے والے سرکاری ملازمین کے خلاف قانونی کاروائی۔ تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی اپر سب ڈویژن بائیزئی کے عارف خان یوسفزئی اور تحصیلدار عجم خان نے خویزئی بائیزئی قبیلے کے ساتھ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے عمائدین کے ساتھ جرگہ کیا۔
مہم میں سرکاری کلاس فور ملازمین کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ پولیو مہم کامیابی سے چلایا جا سکے۔ اس موقع پر اے پی اے عارف خان یوسفزئی نے گھاٹ ورسک، بھائی ڈاگ، منذری چینہ سمیت دیگر علاقوں میں سرکاری سکولوں اور ہسپتالوں کا بھی دورہ کیا اور بعض جگہوں پر سٹاف غیر حاضر پا کر اُن کے خلاف قانونی کاروائی کی۔(جاری ہے)
اور حاضر سٹاف کو سختی سے تاکید کی کہ وہ اپنی ڈیوٹی کو پوری ایمانداری سے انجام دے۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین اپنی ڈیوٹی کو یقینی بنائے بصورت دیگر غیر حاضر سرکاری ملازمین کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی۔ اس موقع پر خویزئی بائیزئی قبیلے کے ذیلی شاخوں کے عمائدین نے پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاؤن کا یقین دلایا۔مزید اہم خبریں
-
بھارتی انتخابات تیسرے مرحلے میں داخل:بی جے پی کا گڑھ سمجھے جانے 93 حلقوں میں پولنگ جاری ہے
-
جسٹس محسن اختر کیانی کا سوشل میڈیا مہم پر توہین عدالت کی کارروائی کیلئے خط
-
نواز شریف نے توشہ خانہ ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کردی، فریقین کو نوٹسز جاری
-
برطانیہ میں شہزاد اکبر پر تیزاب حملے کی تحقیقات بند
-
چیف جسٹس کی مدت طے کرنے کا مطالبہ بارز کی طرف سے آیاہے،رانا ثناءاللہ
-
اقوام متحدہ‘امریکا سمیت عالمی برادری کے انتباہ کے باوجود اسرائیل کا رفح پر ایک اور حملہ‘11فلسطینی شہید
-
بیرونی خلا میں ہتھیارو ں کی تنصیب روکنے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا جنرل اسمبلی میں مباحثے کےد وران اظہار خیال
-
علی امین گنڈاپور نے عمران خان سے غداری کرکے یہ سیٹ لی، گورنر خیبر پختونخوا
-
وفاقی تعلیمی اداروں کی طالبات اورخواتین اساتذہ کیلئے مفت سفری سہولت فراہم کرنے کااعلان
-
احتساب عدالت کی جانب سے بیانات پر پابندی کے خلاف عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائرکردی
-
پاور ڈویژن نے کے الیکٹرک اور آزاد جموں و کشمیر کو سبسڈی کی ادائیگیوں کی مد میں 130 ارب روپے کا مطالبہ کردیا
-
حکومت گندم سکینڈل کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ جلد پبلک کریگی،بلال یاسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.