چنیوٹ،داخلے نہ بھیجنے پر کالج انتظامیہ اور اساتذہ کے خلاف طلباء کا جلوس، ڈی سی اوآفس کے باہر لیٹ کر احتجاج روڈ بلاک کردی

پیر 8 دسمبر 2014 19:15

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 08 دسمبر 2014ء) داخلے نہ بھیجنے پر کالج انتظامیہ اور اساتذہ کے خلاف طلباء کا جلوس ڈی سی اوآفس کے باہر لیٹ کر احتجاج روڈ بلاک کردی تفصیلات کے مطابق ضلعی گورنمنٹ کے تحت چلنے والے ادارے چناب کالج کے طلباء نے گذشتہ روز احتجاج کرتے ہوئے جھنگ روڈ بلاک کردی طلباء ڈی سی او آفس کے باہر سٹرک پر لیٹ گئے اس موقع پر انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کالج کی انتظامیہ اور بعض اساتذہ نے بغیر نوٹس دیئے اور بغیر وجہ بتائیے ان کے داخلے نہیں بھیجوائے انہوں نے کہا کہ سارا سال بھاری فیسیں وصول کی گئیں اور حاضری بھی لی گئی لیکن اب ہم سے دشمنی نکالی جارہی ہے نہم دہم کے ان طلباء کا کہنا تھا کہ اگر ان کے داخلے ریگولر نہ بھیجوائے گئے تو کالج بند کردیں گے اور ڈی سی او آفس کے باہر اپنی کتب کو آگ لگاتے ہوئے پڑھائی ترک کردیں گے تاہم تھانہ سٹی کے ایس ایچ او اور ڈی سی او سے مذکرات کے بعد انہوں نے احتجاج ختم کردیا ۔

متعلقہ عنوان :