بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن مردان نے نیشنل ٹیلنٹ سکالرشپ ایوارڈ کا اعلان کر دیا

پیر 8 دسمبر 2014 20:08

پشاور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 08 دسمبر 2014ء)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن مردان کے زیر اہتمام سیکنڈری سکول سرٹیفیکیٹ ( ایس ایس سی)سا لانہ امتحانات 2014کے نتائج پر 21مرد اور 12زنانہ امیدواروں کو نیشنل ٹیلنٹ سکالرشپ ایوارڈ دینے کا اہل قرار دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ہائر سیکنڈری سکول سرٹیفیکیٹ (ایچ ایس ایس سی) سالانہ امتحانات 2014کے نتائج پر بھی پری میڈیکل گروپ کے چھ، پری انجنیئرنگ گروپ کے پانچ، جنرل سائنس کے ایک اور آرٹس کے پانچ امیدواروں کو بھی نیشنل ٹیلنٹ سکالر شپ ایوارڈ کے لئے اہل قرار دیا ہے۔