شاہ عبد اللطیف بھٹائی کا عرس سماجی برائیوں کا گڑھ بن کر رہ گیا، ہیروئنچیوں اور موالیوں کا راج،زائرین کی شدید مذمت

پیر 8 دسمبر 2014 21:56

ہالا (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 08 دسمبر 2014ء ) شاہ عبد اللطیف بھٹائی کا عرس سماجی برائیوں کا گڑھ بن کر رہ گیا اور ٹاوٴن کمیٹی کی غفلت سے بھٹ شاہ سے ہالا جانے والا راستہ پر گٹر ابل پڑا گندے پانی کا تالاب جمع ہوگیا ،درگاہ بھٹائی پر ہیروئنچیوں موالیوں کا راج ،ہیروئن چرس کی کھل عام استعمالی زائرین لطیف کی شدید مذمت حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شاہ عبد اللطیف بھٹائی کے تین روزہ عرس پر بھٹ شاہ میں درگاہ بھٹائی کے باہر احاطے میں کئی موالیوں ہیروئنچیوں نے ڈیرے ڈال دیئے جہاں کھل عام چرس افیوں کی اسعمالی کی جارہی تھی جبکے پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی تھی دریں اژناء بھٹائی عرس پر بھٹ شاہ کے شولائیں تھیٹرمیں سرکس کی آڑ میں کھل عام ہیجڑے اور فحش دوشیزائیں دعوت فحش دینے لگے اور کئی مقامات پر جیب کتروں کے آزار سے کنگال ہوگئے جبکے بھٹ شاہ شہر میں ٹاوٴں کمیٹی انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث اللہ والے چوٴک کے قریب ہالا کی طرف جانے والے راستے پر اچانک گٹر ابلنے کے باعث گندے پانی کا تالاب جمع ہوگیا جس سے ہزاروں زائرین لطیف کو شدید مشکلات کا سامنہ کرنا پڑا ،شہریوں سماجی مذہبی تنظیموں نے احتجاج کرتے ہوئے حکام بالا سے فوری نوٹس لینے کا پرزور مطالبہ کیاہے