فیصل آباد جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 29 افراد کی نشاندہی، فوری گرفتاری کا حکم
منگل 9 دسمبر 2014 15:09
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9دسمبر 2014ء)فیصل آباد جلاؤ گھیراؤ کے واقعات میں ملوث انتیس افراد کی نشاندہی ہوگئی ، حکام نے فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ، ادھر وزیر اعلیٰ پنجاب کو واقعے کی ابتدائی رپورٹ پیش کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق فیصل آباد واقعے میں ملوث شرپسندوں کے خلاف دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں ۔ وزیر داخلہ پنجاب کرنل ر شجاع خانزادہ کا کہنا ہے قانون شکن عناصر سزا سے نہیں بچ سکیں گے ادھر گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے کی رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب کو پیش کر دی گئی ہے۔
(جاری ہے)
وزیر اعلیٰ نے فائرنگ کرنے والے افراد کی فی الفور گرفتاری ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔ دوسری طرف اسلام آباد میں تحریک انصاف کے سیکڑوں کارکنوں کے خلاف مختلف دفعات کے تحت شہزاد ٹاؤن ، آبپارہ اور بہارہ کہو میں مقدمات درج کیے گئے ہیں ۔
تھانہ آبپارہ اور بہارہ کہو میں درج مقدمے میں دفعہ 144، لاؤڈ سپیکر کے استعمال اور سڑکیں بند کر عوام کو پریشانی میں مبتلا کرنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں جبکہ تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درج مقدمے میں ہنگامہ آرائی اور سڑکیں بند کرنے اور لاؤڈ سپیکر کے استعمال کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.