جامعہ کراچی،سالانہ جلسہ تقسیم اسناد2014 ء میں شرکت کے لئے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان

منگل 9 دسمبر 2014 19:12

کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 09 دسمبر 2014ء) جامعہ کراچی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹرمعظم علی خان کے اعلامیے کے مطابق جامعہ کراچی میں سمسٹر سسٹم کے تحت باقاعدہ (ریگولر )طلباء وطالبات کے ”سالانہ جلسہ تقسیم اسناد“ میں شرکت کے لئے رجسٹریشن فارم 31 دسمبر 2014 ء تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔رجسٹریشن کے مخصوص فارم200/= روپے کے عوض نیشنل بینک آف پاکستان کے کاؤنٹرواقع سلورجوبلی گیٹ جامعہ کراچی سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

باقاعدہ پرُ شدہ رجسٹریشن فارم اور ڈگری فارم فیس کے ساتھ 10:00 بجے صبح تادوپہر ایک بجے تک (جمعہ 12:00 بجے تک) ”کانووکیشن کیمپ آفس“ واقع سلور جوبلی گیٹ پر جمع کرائے جاسکتے ہیں۔سالانہ جلسہ تقسیم اسناد میں ان امیدواروں کو ڈگریاں عطا کی جائیں گی جنہوں نے بیچلرز(آنرز) ،بی ایس ،ماسٹرز، فارم۔ڈی اور ایم فارم کا امتحان سال 2013 ء میں پاس کرلیا ہے اور وہ طلباء جن کی ایم ایس، ایم ڈی ،ایم فل ،پی ایچ ڈی،ڈی لٹ اور ڈی ایس سی کی ڈگری 2013 ء اور اس کے بعد منظور ہوچکی ہیں وہ بھی اس کانوکیشن میں شرکت کے اہل ہوں گے۔علاوہ ازیں یونیورسٹی کے مختلف کلیہ جات کے پوزیشن ہولڈرز کو گولڈ میڈل (جہاں جہاں دستیاب ہیں) بھی دیئے جائینگے۔

متعلقہ عنوان :