تھرپارکر: غذائی قلت نے آج بھی چار بچوں کی جان لے لی، ہلاکتوں کی تعداد 167 ہوگئی
بدھ 10 دسمبر 2014 10:59
تھرپارکر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10دسمبر 2014ء) تھرپارکر میں غذائی قلت اور بیماریاں موت بانٹ رہی ہیں ، آج بھی چار ننھے پھول مرجھا گئے ۔ 70 روز میں 167 بچوں کی زندگی کا چراغ گل ہو گیا ، متاثرین بے بسی سے امداد اور ادویات کے منتظر ہیں۔ غذائی قلت ، بیماریاں اور غربت تھر کے باسیوں کی جان کی دشمن بنی ہے۔ روزانہ ماؤں کی گود اجڑ رہی ہے اور وہ بے بسی کے ساتھ دکھ اور غم کی تصویر بنی ہیں ۔ موسمی تبدیلی بھی غذائی قلت کا شکار بچوں کے لیے وبال بن گئی ہے ۔
(جاری ہے)
ہسپتال میں سہولیات کی عدم دستیابی بھی مصیبت بن گئی ہے۔ سندھ حکومت نے امدادی گندم کا چوتھا فیز مکمل کر کے امدادی کاروائیاں بند کر دی ہیں ۔ 60 ہزار خاندان امدادی گندم سے محروم بھی رہے ہیں ۔ اس کے باوجود صوبائی حکومت نے امدادی گندم کی تقسیم کا اگلا مرحلہ شروع کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے ۔ متعدد علاقوں میں لوگوں کو پینے کا صاف پانی بھی دستیاب نہیں ہے اور متاثرین کے لیے امداد کا حصول بھی خواب بن کر رہ گیا ہے ۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ دعوؤں کے برعکس ان کی عملی امداد کو ممکن بنایا جائے۔
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.