وزیراعلیٰ آفس کے جعلی ڈائریکٹو کے ذریعے ملازمت کی بحالی کی کوشش کرنیوالی سابقہ آیاکے خلاف مقدمہ درج

بدھ 10 دسمبر 2014 23:24

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10 دسمبر 2014ء)وزیراعلیٰ آفس کے جعلی ڈائریکٹو کے ذریعے ملازمت پر دوبارہ بحالی کی کوشش پر سابقہ آیا کے خلاف ضابطہ فوجداری کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی ایس سکول اوکاڑ ہ میں بطور آیا کام کرنے والی نسرین بی بی کو نازیبا حرکات کی بنا پر تادیبی کارروائی کرتے ہوئے ملازمت سے فارغ کردیا گیا تھا ۔مذکورہ خاتون نے وزیراعلیٰ آفس کے جعلی ڈائریکٹوکے ذریعے ملازمت پردوبارہ بحالی کی کوشش کی۔انکوائری میں یہ بات ثابت ہوئی کے نسرین بی بی کی بحالی کے لئے وزیراعلیٰ آفس سے کسی قسم کا ڈائریکٹو جاری نہیں کیا گیا جس پر ان کے خلاف ضابطہ فوجداری کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔