بنگلہ دیش آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے انکار کے بعد کینیا کی ٹیم پاکستان آئی ہے
جمعرات 11 دسمبر 2014 12:22
کراچی( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 11 دسمبر 2014ء ) کینیا کی ٹیم سیریز کے پانچوں میچ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔ دورہ پاکستان کا مقصد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کو بتدریج شروع کرنا ہے جو تین مارچ 2009میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر لاہور میں ہونے والے حملے کے بعد سے منقطع ہے۔
(جاری ہے)
پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ سے ٹیم پاکستان بھیجنے کے لیے مذاکرات کیے تھے لیکن بنگلہ دیش نے آئی سی سی کی صدارت کیلیے مصطفیٰ کمال کی حمایت حاصل ہونے کے باوجود اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا تھا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے گذشتہ سال ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کو بھی اپنی اے ٹیم پاکستان بھیجنے کے لیے قائل کرنے کی کوشش کی تھی لیکن ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے انکار کردیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ کرکٹ آئرلینڈ اپنی ٹیم اس سال پاکستان بھیجنے پر آمادہ ہوگیا تھا لیکن کراچی ایئرپورٹ پر دہشت گردی کے واقعے نے یہ دورہ بھی نہ ہونے دیا۔ اس تمام عرصے میں افغانستان کی کرکٹ ٹیم پاکستان آکر میچز کھیلتی رہی ہے تاہم وہ ون ڈے انٹرنیشنل نہیں تھے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.