استعفوں کے باوجود تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کی جانب سے سرکاری مراعات کا استعمال

جمعرات 11 دسمبر 2014 23:08

استعفوں کے باوجود تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کی جانب سے سرکاری مراعات ..

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے چند اراکین پنجاب اسمبلی اپنی رکنیت سے مستعفی ہونے کے بعد بھی سرکاری مراعات اور گاڑیاں استعمال کر رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف قومی اور صوبائی اسمبلیوں سے مستعفی ہو چکی ہے لیکن سپیکر ان کے استعفیٰ منظور نہیں کر رہے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے اراکین اس بات پر بضد ہیں کہ وہ مستعفی ہو چکے ہیں لیکن دوسری جانب مستعفی اراکین پنجاب اسمبلی سرکاری مراعات اور گاڑیاں استعمال کر رہے ہیں ۔

مراعات استعمال کرنے والے اراکین میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی محمود الرشید ، عارف عباسی اور مراد راس بھی شامل ہیں۔اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی مستعفی ہونے کے بعد بھی 2014 ماڈل کی سرکاری کرولا استعمال کر رہے ہیں جبکہ ان گاڑیوں کا پٹرول کا خرچ بھی سرکاری خزانے سے ادا کیا جاتا ہے۔