ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے، پاکستان چوتھے میچ میں شکست دیکر سیریز میں جاندار کم بیک کریں گے،
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن کی میڈیا سے گفتگو
منگل 16 دسمبر 2014 19:56
ابوظہبی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 دسمبر 2014ء) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے کہا ہے کہ پاکستان کے ہاتھوں پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کے تیسرے میچ میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حریف ٹیم کو چوتھے میچ میں شکست دیکر سیریز میں جاندار کم بیک کرینگے۔
(جاری ہے)
کین ولیمسن نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے،گرین شرٹس کے ہاتھوں ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم کے کھلاڑی مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم چوتھے میچ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کے خلاف شاندار کم بیک کریگی اور سیریز 2-2 سے برابر کر دے گی۔ کین ولیمسن نے کہا کہ وہ پاکستان کے خلاف چوتھے میچ میں مربوط حکمت کے تحت جیت کے لیے میدان میں اتریں گے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.