سانحہ پشاور، ملک بھر کے وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے، ہائیکورٹس، سیشن کورٹس کی عمارتوں پر سیاہ جھنڈے لہرائے گئے
بدھ 17 دسمبر 2014 15:05
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 دسمبر 2014ء) پشاور میں دردناک سانحے پر سوگ مناتے ہوئے ملک بھر میں وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے ‘ہائی کورٹس اور سیشن کورٹس کی عمارتوں پر سیاہ پرچم لہرائے گئے۔ پشاور میں دہشتگردانہ واقعہ پر ملک بھر کی وکلاء برادری کی جانب سے یوم سوگ منایا گیا ۔ ملک بھر میں ہائیکورٹس اور سیشن کورٹس اور ڈسٹرکٹ بارز میں مکمل ہڑتال رہی ‘ واقعہ کے سوگ میں وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے جس کے باعث عدالتی کام ٹھپ رہا ۔
پاکستان بار کونسل کی اپیل پر سندھ ہائیکورٹ بار، کراچی بار اور ملیر بار میں بھی ہڑتال رہی جس کے باعث مقدمات کی سماعت ملتوی کر دی گئی اور تمام عدالتوں میں کام مکمل طور پر بند رہا ۔ سکھر میں بھی وکلاء سانحہ پشاور کے غم میں عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔(جاری ہے)
سکھر ہائیکورٹ اور سیشن کورٹ کی عمارتوں پر سیاہ پرچم لہرایا گیا ‘ڈیرہ اسماعیل خان میں وکلاء کی ہڑتال کے باعث عدالتوں میں کام ٹھپ ہو کر رہ گیا ۔
فیصل آباد ، ملتان میں بھی وکلاء شہدا سے اظہار یکجہتی کیلئے عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے جس کے باعث عدالتی امور بند ہو کر رہ گئے اس کے علاوہ منڈی بہاوٴالدین ، حافظ آباد ، اوکاڑہ ، کنڈیارو اور دیگر شہروں میں وکلاء نے ہڑتال کی جس کے باعث مقدمات کی سماعت ملتوی کر دی گئی ہے مختلف شہروں میں وکلاء کی جانب سے شہداء کیلئے دعائیہ تقاریب کا اہتمام کیا گیا اور بعض مقامات پرغائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی گئی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.