ملک بھر میں سانحہ پشاور پر شٹر ڈاؤن ہڑتال ‘ سڑکوں سے ٹریفک غائب رہی

بدھ 17 دسمبر 2014 15:46

ملک بھر میں سانحہ پشاور پر شٹر ڈاؤن ہڑتال ‘ سڑکوں سے ٹریفک غائب رہی

اسلام آباد/پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 دسمبر 2014ء) ملک بھر میں سانحہ پشاور پر شٹر ڈاؤن ہڑتال رہی‘ سڑکوں سے ٹریفک غائب رہی‘ ملک کے تمام بڑے شہروں میں شہداء کے خاندانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلیاں نکالی گئیں اور شہید بچوں کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں‘ ملک بھر میں کاروبار بند‘ ہر آنکھ اشکبار رہی‘ ملک کے تعلیمی اداروں میں شہداء کے لئے دعائے مغفرت‘ بدھ کو ہونے والے امتحانات ملتوی کردیئے گئے‘ ملک کی تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہا‘ ملک کے تمام بڑے شہروں میں شہداء کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو سانحہ پشاور کے دوسرے روز ملک بھر کی فضا سوگوار رہی ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال‘ سڑکوں پر ٹریفک غائب رہی وفاقی دارالحکومت میں زیرو پوائنٹ پر کالج کے طلباء نے دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے احتجاج کیا اور ایکسپریس وے کو ریفک کے لئے بند کردیا سانحہ پشاور پر اسلام آباد راولپنڈی‘ لاہور‘ کراچی‘ پشاور‘ کوئٹہ‘ گوجرانوالہ‘ بہاولپور‘ ملتان‘ رحیم یار خان‘ بہاولنگر‘ حیدر اباد‘ سکھر‘ فیصل آباد‘ میانوالی میں کاروباری مراکز اور بازار بند رہے جبکہ پشاور‘ لکی مروت‘ بہاولپور‘ کوہاٹ‘ ڈیرہ غازی خان سمیت متعدد شہروں میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی ملک بھر کے وکلاء نے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں شہید بچوں کے خاندانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی گئیں اور بچوں کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی جبکہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سمیت ملک کے دیگر تعلیمی اداروں میں بدھ کو ہونے والے امتحابات ملتوی کردیئے گئے۔

متعلقہ عنوان :