پشاوردہشتگردی بدترین عمل ہے ، دُنیا کے ظالم ترین افراد نے بھی بچوں سے ایسا نہیں کیا ، ڈاکٹر جمال ناصر،
سکول کے بچوں کا قتل عام کرکے دہشتگردوں نے انسانیت کی دھجیاں بکھیر دیں اور اپنی حیوانیت کو ثابت کیا ، ایسے حیوان کسی رعایت کے مستحق نہیں ، حکومت کا پھانسی کی سزا پر عملدرآمد کا فیصلہ نہایت بروقت ہے جلد عملدرآمد کیا جائے، دہشتگردوں کو عبرت کا نشان بنایا جانا چاہیے، تعزیتی اجلاس سے خطاب
جمعرات 18 دسمبر 2014 20:27
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء) معصوم بچوں کا قتل دہشتگردی کی بدترین مثال ہے، انتہائی بزدلانہ اور غیر انسانی فعل ہے پھول جیسے بچوں کو گولیوں سے چھلنی کرنے والے حیوان کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ان کو عبرت کا نشان بنا دیا جانا چاہیے۔ سانحہ پشاور بدترین عمل ہے اور دُنیا کے ظالم ترین افراد نے بھی بچوں سے اس طرح کی بدسلوکی نہیں کی ۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ(ن) کے راہنما اور پاکستان گرین ٹاسک فورس کے صدر ڈاکٹر جمال ناصر نے آج سانحہ پشاور کے شہداء کے لئے منعقدہ ایک تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سکول کے بچوں کا قتل عام کرکے دہشتگردوں نے انسانیت کی دھجیاں بکھیر دیں اور اپنی حیوانیت کو ثابت کیاہے۔ پشاور واقعہ میں بچوں نے اپنا خون دے کر اس ملک میں نئی تاریخ رقم کر دی ہے اور انکا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا کیونکہ پوری قوم متحد ہے اور اس سانحہ میں حکومت اور فوج کے ساتھ کھڑی ہے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.