سندھ ہائی کورٹ کا رپورٹ پیش نہ کرنے پرکراچی پورٹ ٹرسٹ کی انتظامیہ پر اظہار برہمی ،
آئندہ پیشی تک اپنی رپورٹ عدالت عالیہ میں پیش نہ کی گئی تو ان پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا
جمعرات 18 دسمبر 2014 23:04
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء) سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جناب مقبول باقر اور جسٹس شاہنواز طارق پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کراچی پورٹ ٹرسٹ پر انتہاہی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے مختصر حکم میں کہا ہے کہ آئندہ پیشی تک اپنی رپورٹ عدالت عالیہ میں پیش نہ کی گئی تو ان پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ یہ ریمارکس چیف جسٹس نے کلفٹن کے ساحل پر تفریحی مقام کی جگہ پر بنائے جانے والے ”ڈیپ سی“ سمندر کے خلاف مقامی شہری عبدالجبار خان کی درخواست کی سماعت کے دوران کیا۔
عبدالجبار خان کے وکیل عبدالوہاب بلوچ نے بتایا کہ سپریم کورٹ نے گذشتہ روز کلفٹن کے ساحل پر حکومت سندھ کی جانب سے سمندری زمین پر قبضہ کرنے کے عمل کو بھی روک دیا ہے۔ لہذا سندھ حکومت کے خلاف بھی نوٹس جاری کئے جائیں کہ سندھ حکومت میں سمندری حدود میں زمین کی فروخت سے روکے۔(جاری ہے)
عدالت عالیہ نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کو حکم دیا تھا کہ وہ ماحولیات کے حوالے سے بھی اپنی رپورٹ آئندہ سماعت میں پیش کرے۔ دوران سماعت کے پی ٹی کے وکلاء نے مزید مہلت طلب کی، جس پر چیف جسٹس نے انتہاہی برہمی کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ درخواست گذار کے وکیل نے عدالت عالیہ کو بتایا کہ عید الضحیٰ کے موقع پر سی ویو پر 45 افراد کے ڈوب کر مرنے کا واقعہ بھی اسی منصوبے کی وجہ سے پیش آیا تھا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.