بہتر موسمی حالات کے باعث روئی کی پیداوار بڑھ گئی ، دسمبر کے وسط تک منڈیوں میں آٹھ فیصد زائد بیلز لائی گئیں

جمعرات 18 دسمبر 2014 23:10

رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء )ملک میں بہتر موسمی حالات کے باعث روئی کی پیداوار بڑھ گئی ، دسمبر کے وسط تک منڈیوں میں آٹھ فیصد زائد بیلز لائی گئی ہیں۔ پی سی جی اے کے جاری اعداد و شمار کے مطابق دسمبر کے وسط تک منڈیوں میں آٹھ فیصد زائد بیلز لائی گئیں ، تین لاکھ اکیاون ہزار بیلز کی برآمد کی گئی۔

(جاری ہے)

ایک کروڑ ، بتیس لاکھ بیلز مقامی منڈیوں میں لائی گئیں ، ٹیکسٹائل ملوں نے ایک کروڑ ، پانچ لاکھ بیلز خریدی ، پندرہ دسمبر تک تین لاکھ اکیاون ہزار بیلز دیگر ممالک کو برآمد کی گئیں ، ٹی سی پی کی جانب سے اکسٹھ ہزار بیلز خریدی گئیں ، چیئرمین پاکستان کاٹن جنرز فورم احسان الحق کے مطابق بوائی کے دوران اچھے موسمی حالات کے باعث کپاس کی فصل بہتر رہی۔