شہید بے نظیر بھٹو کا یوم شہادت عقیدت واحترام کے ساتھ منائیں گے،نسیم ذیشان

جمعہ 19 دسمبر 2014 17:43

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی PS-128 یوسی 4 کے صدر نسیم ذیشان نے کہا کہ 27 دسمبر کو شہید رانی بے نظیر بھٹو کا یوم شہادت عقیدت اور احترام سے منایا جائے گا۔ داوٴد چورنگی لانڈھی سے ہزاروں کارکنان کی گاڑیوں کا قافلہ لاڑکانہ کیلئے روانہ ہوگا۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو عظیم رہنما اور مدبر تھیں۔ اُنہوں نے ملک میں جمہوریت کے قیام کیلئے اپنی جان قربان کردی۔ اُنہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکنان شہید بے نظیر بھٹو کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے اور بھٹو خاندان کی قربانیاں کبھی نہیں کی جاسکتی۔ پاکستان کا بچہ بچہ بھٹو خاندان کی عزت وحرمت پر اپنی جان قربان کردے گا۔

متعلقہ عنوان :