سانحہ پشاور، پاکستا ن کسان اتحاد نے 22 دسمبر کا احتجاج ملتوی کردیا ،

تنظیمیں قرآن خوانی کا اہتمام کرینگی، مطالبات کے حق میں لائحہ عمل بعد میں ترتیب دیا جائیگا‘ چودھری انور

جمعہ 19 دسمبر 2014 20:41

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء ) پاکستا ن کسان اتحاد نے سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے سوگ میں 22 دسمبر کا احتجاج ملتوی کردیا ہے۔پی کے آئی میڈیا سیل کے مطابق چیئرمین چودھری محمد انور کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پوری قوم غم میں ڈوبی ہوئی ہے۔ کسان اپنے مطالبات کیلئے احتجاج کو کچھ عرصے کے لئے ملتوی کریں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کسان اتحاد کی تنظیمیں شہدا ء سانحہ پشاور کے لئے فاتحہ خوانی اور قرآن خوانی کا اہتمام کریں گی۔

جبکہ قومی ایام سوگ کے بعد اپنے مطالبات کے حق میں لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان کسان اتحاد نے کاشتکاروں کے ساتھ ہونے والے مظالم کے خلاف ، ٹیوب ویلز کے بجلی بل اور بقایاجات کی معافی، کپاس کا ریٹ 1800 سے 2400 روپے کرنے کے مطالبات منظور کروانے کے لئے دھرنا دینے کا اعلان کررکھا تھا۔جسے ملکی حالات کے پیش نظر ملتوی کردیا گیاہے۔ چودھری انور نے کہا ہے کہ دہشت گرد ی کے خلاف پوری قوم کو متحد ہونا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :