مولانا عبدالعزیز کو فوری گرفتار کیا جائے، الطاف حسین کا مطالبہ
جمعہ 19 دسمبر 2014 20:47
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19دسمبر۔2014ء) الطاف حسین نے پشاور سانحہ پر بیان بازی کرنے پر مولانا عبدالعزیز کی فوری گرفتاری اور جامعہ حفصہ کو بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔سانحہ پشاور کی یاد میں ایم کیو ایم کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے قائد الطاف حسین کا کہنا تھا کہ پشاور سانحہ پر مولانا عبدالعزیز کے بیانات پر بہت دکھ ہوا۔ میں پاک فوج سے مطالبہ کرتا ہوں کہ مولانا عبدالعزیز کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔
انہوں نے جامعہ حفصہ کو بند کرنے اور لال مسجد کو مسمار کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بچانا ہے تو طالبان سے نجات دلانا ہوگی اور اس فتنے کو جڑ سے ختم کرنا ہوگا۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے آپریشن ضرب عضب کا دائرہ پورے ملک میں پھیلا دیں۔(جاری ہے)
آپریشن ضرب عضب آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہنا چاہیے۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ اسلام سلامتی کا دین ہے جس کا مطلب بھائی چارہ ہے۔
اسلام کہتا ہے کہ جو مشکل میں میں آج تمام پاکستانیوں سے سوال کرتا ہوں کہ آپ کو اسلام چاہیے یا طالبان کی تعلیمات چاہیں؟۔ کیا اسلام کے نام پر معصوم بچوں کو قتل کرنے والوں کو مسلمان کہو گے؟۔ بچوں کا اس طرح سے قتل عام کرنے والا مسلمان نہیں ہو سکتا۔ اپنی تقریر کے دوران ایک موقع پر سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے بچوں کا ذکر کرتے ہوئے الطاف حسین آبدیدہ ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ میں سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے اپنے تمام بچوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور،گھریلوجھگڑے سے دلبرداشتہ نئی نویلی دلہن نے خود کشی کرلی
-
ڈی ڈبلیو کا آزادی اظہار رائے ایوارڈ یولیا ناوالنایا کے نام
-
وزیر اعظم مودی کی نفرت انگیز بیان بازی سود مند یا نقصان دہ؟
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن”آئی کیوب قمر“ چاند کیلئے روانہ ہوگیا
-
خضدار ، بم دھماکے میں پریس کلب خضدار کے صدر جاں بحق ،9افراد زخمی
-
متحدہ عرب امارات میں 3 ماہ قبل لاپتا پاکستانی لڑکا مردہ حالت میں پایا گیا
-
غزہ کی جنگ: ترکی نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات معطل کر دیے
-
صحافت جمہوریت ، احتساب اور متنوع آوازوں کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، چیئرمین سینیٹ کا پیغام
-
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی مندوب کی مسلمانوں، عیسائیوں اور کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم کی مذمت ، جبر کے خاتمے پر زور
-
پی آئی اے حکام کی آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر صحافی برادری کو مبارکباد
-
امریکا نے نئے آئی ایم ایف بیل آٹ کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کردی
-
مغربی بنگال کے گورنر پر جنسی ہراسانی کا الزام، ایک نیا سیاسی تنازعہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.