زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے سائنس دانوں نے پولٹری سیکٹر کی سب سے مہلک اور نقصان دہ بیماری رانی کھیت سے بچاؤکیلئے درآمدی ویکسین کے مقابلہ میں سستی اور زیادہ موثر ویکسین ایجاد کرکے درآمدی ویکسین اور اسکی مسلسل کولڈ سٹوریج پر اُ ٹھنے والے اربوں روپے کی بچت ممکن بنا دی
ہفتہ 20 دسمبر 2014 15:49
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 دسمبر 2014ء) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے سائنس دانوں نے پولٹری سیکٹر کی سب سے مہلک اور نقصان دہ بیماری رانی کھیت سے بچاؤکیلئے درآمدی ویکسین کے مقابلہ میں سستی اور زیادہ موثر ویکسین ایجاد کرکے درآمدی ویکسین اور اسکی مسلسل کولڈ سٹوریج پر اُ ٹھنے والے اربوں روپے کی بچت ممکن بنا دی۔ زرعی یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف مائیکروبیالوجی کے زیراہتمام منعقدہ تربیتی ورکشاپ کے افتتاحی سیشن میں بتایا گیا کہ پولٹری کا شعبہ ایک ارب سے زائد مرغیوں اور اڑھائی سو ارب روپے کے بزنس کے ساتھ کاٹن کے بعد ملک کا دوسرا بڑا کاروبار ہے جس میں لاکھوں افراد کا روزگار وابستہ ہے۔
افتتاحی سیشن سے مہمان خصوصی کے طور پر یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر اقرار احمد خاں نے ویکسین تیار کرنیوالے ماہرین ڈاکٹر محمد شاہد محمود‘ ڈاکٹر افتخار حسین اور ڈاکٹر فیصل صدیق کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہزار مرغیوں کیلئے ڈیڑھ سو سے ساڑھے تین ہزار روپے میں دستیاب رانی کھیت کی درآمدی ویکسین کودور دراز علاقوں تک ٹرانسپورٹیشن و ہینڈلنگ کے مختلف مراحل میں زیادہ سے زیادہ 4ڈگری سینٹی گریڈ تک تسلسل کے ساتھ محفوظ رکھنا پڑتا ہے جبکہ مقامی سطح پر تیارکی جانیوالی تھرمووَیک ویکسین عام درجہ حرارت میں بھی پوری قوت سے بیماری پر اثرانداز ہوتی ہے جسے کمرشلائز کرکے نچلی سطح پر مرغبانوں کیلئے درآمدی ویکسین پر اُٹھنے والے اربوں روپے کی بچت ممکن ہوگی ۔(جاری ہے)
مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.