چیف جسٹس نے 24 دسمبرکو اہم ترین اجلاس طلب کرلیا،دہشت گردوں اور سزائے موت کے قیدیوں بارے اہم فیصلے متوقع
دہشت گردی عدالتوں سمیت چاروں ہائی کورٹس میں زیر التواء دہشت گردی اور سزائے موت کے قیدیوں کے مقدمات کی تفصیلات 23 دسمبر کو طلب کرلیں دہشت گردی کے مقدمات جلد سے جلد نمٹانے بارے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا جائے گا
اتوار 21 دسمبر 2014 15:42
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 دسمبر 2014) چیف جسٹس پاکستان ناصر الملک نے دہشت گردوں اور سزائے موت کے قیدیوں کے حوالے سے اہم فیصلوں کیلئے 24 دسمبرکو اہم ترین اجلاس طلب کرلیا۔ جبکہ دہشت گردی عدالتوں سمیت چاروں ہائی کورٹس میں زیر التواء دہشت گردی اور سزائے موت کے قیدیوں کے مقدمات تفصیلات 23 دسمبر کو طلب کی ہیں۔ذرائع کے مطابق 24 دسمبر کو دن دس بجے سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں ایک اہم ترین اجلاس ہورہاہے جس میں چاروں ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ‘ وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس اور دہشت گردی عدالتوں کی ججز صاحبان شرکت کریں گے۔
چیف جسٹس ناصر الملک نے ہائی کورٹ سمیت تمام عدالتوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ حساس ترین مقدمات اور خاص طور پر دہشت گردی اور سزائے موت سے متعلقہ مقدمات جلد سے جلد نمٹائے جائیں اور اب تک جتنے مقدمات نمٹائے گئے ہیں یا زیرالتواء ہیں ان کی تفصیلات 23 دسمبر منگل کے روز تک سپریم کورٹ ارسال کی جائیں۔(جاری ہے)
ان بھجوائی جانے والی تمام تر رپورٹس کا جائزہ چوبیس دسمبرکے اہم ترین اجلاس میں لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس ناصر الملک نے پشاور واقعے میں زخمی ہونے والے سکول کے بچوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ سزائے موت پر عملدرآمد کیلئے ججز کا جلد اجلاس بلایا جائے گا اس ضمن میں چیف جسٹس نے چوبیس دسمبرکو اس کا اجلاس طلب کیا ہے۔ اجلاس میں انسداد دہشت گردی کے تحت درج مقدمات کے جلد سے جلد نمٹانے کے لئے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
-
گورنرسندھ کی امید کی گھنٹی پر آنے والے سائلین سے ملاقات ، سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کئے
-
بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا، جام کمال خان
-
ایک ہفتہ کے دوران پیاز29،ٹماٹر24 اورآلو 22 روپے سستے ہوئے ہیں،عظمی بخاری
-
پاکستان کے تمام لوگ اور سیاسی جماعتیں فلسطین کے منصفانہ کاز کی حمایت کرتی ہیں، سینیٹر مشاہد حسین سید
-
حکومت نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے بلکہ سولر پینل کے پیکجز بھی دے، ناصرشاہ
-
اپریل سندھ کی پارلیمانی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، مراد علی شاہ
-
کراچی میں ادھار نہ دینے پر 60 سالہ دکان دار قتل
-
ملک بھر میں سڑکوں اور فٹ پاتھ پر سے تجاوزات 3 دن میں ختم کرنے کا حکم
-
فیصل جاوید اور انسداد دہشتگردی عدالت کے جج میں خوشگوار مکالمہ
-
بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں کہ وہ بات نہیں کرنی چاہیے جو ملک اور اداروں کیلئے بہتر نہ ہو، وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور
-
پیپلز پارٹی کو صرف سندھ تک محدود جماعت کہنے والے آج خود ایک صوبے تک محدود ہو چکے ہیں، فیصل کریم کنڈی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.