بارش کا کوئی امکان نہیں، بیشتر علاقوں میں شدید سرد اور خشک رہے گا،محکمہ موسمیات۔۔

آئندہ ہفتے شدید دھند پڑنے کا امکان، پروازوں کے شیڈول تبدیل لاہور تا پنڈی بھٹیاں موٹروے کو ٹریفک کے لئے صبح کے اوقات میں بند کیا جائیگا۔۔ مالاکنڈ ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان

اتوار 21 دسمبر 2014 15:45

بارش کا کوئی امکان نہیں، بیشتر علاقوں میں شدید سرد اور خشک رہے گا،محکمہ ..

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 دسمبر 2014) محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے کے دوران بھی بڑے پیمانے پر بارشیں نہ ہونے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ بیشتر علاقوں میں شدید دھند پڑنے کا امکان ہے جس سے لاہور ،سیالکوٹ،فیصل آباد اور اسلام آباد ائیر پورٹ کی پروازوں کے اوقات متاثر ہوں گے جبکہ موٹروے کے گردونواح لاہور تا پنڈی بھٹیاں میں آج(پیر کو) شدید دھند پڑنے کا امکان ہے جس کی وجہ سے موٹروے کو ٹریفک کے لئے صبح کے اوقات میں بند کیا جائیگا تاہم پشاور تابرہان میں اگلے دو روز تک دھند کی شدت کم رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے بیشتر علاقوں میں شدید دھند پڑھنے کا امکان ہے جس میں اسلام آباد،لاہور،فیصل آباد کے ائیر پورٹ کی پروازوں کے اوقات متاثر ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ائیر پورٹ کے مطابق صبح کے اوقات کی تمام پروازوں کے اوقات تبدیل کر دیئے جائیں گے تاہم اس کے ساتھ ساتھ موٹروے ایم ون کے گردونواح لاہور تا پنڈی بھٹیاں میں آج شدید دھند پڑھنے کا امکان ہے جس کی وجہ سے موٹروے ایم ون کو بھی ٹریفک کے لئے بند کر دیا جائیگا۔

آئندہ48 گھنٹوں میں ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خٹک رہنے کا امکان ہے ۔تاہم مالاکنڈ ڈویژن،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بادل چھائے رہنے اور چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے اس کے علاوہ صبح کے اوقات میں گوجرانوالہ ،لاہور،فیصل آباد ،ساہیوال ڈویژن میں شدید دھند جبکہ راولپنڈی ،بہاولپور ،ملتان،ڈی جی خان ،ڈی آئی خان ،سکھر ڈویژن میں دھند کی شدت کم رہے گی ۔ملک میں بڑے شہروں میں ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت اسلام آباد 01 ،لاہور 04،پشاور،02 ،کوئٹہ-04 ،سکردو-08 سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ملک کے شمالی علاقوں میں شدید سردی کے باعث درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کم رہے گا

متعلقہ عنوان :