فیصل آباد:گیس کے کم پریشر سے شہری پریشان، گھریلو خواتین کو کھانا پکانے میں دشواری ،ہسپتالوں میں نظام شدید متاثر ،مریضوں کوسخت پریشانی کا سامنا،الائیڈ ہسپتال میں گیس پریشر کی کمی کے باعث آپریشن ملتوی
اتوار 21 دسمبر 2014 18:02
فیصل آباد(اردو پوائنٹ اخبار تازہ تارین ۔ 21 دسمبر 2014) گیس کے کم پریشر سے شہری پریشان، گھریلو خواتین کو کھانا پکانے میں دشواری ،ہسپتالوں میں نظام شدید متاثر ،مریضوں کوسخت پریشانی کا سامنا،الائیڈ ہسپتال میں گیس پریشر کی کمی کے باعث آپریشن ملتوی ،تفصیلات کے مطابق گیس کے کم پریشر سے صورتحال ابتر ہوتی جارہی ہے اور گزشتہ چند دنوں سے الائیڈ ہسپتال کے آپریشن تھیٹرز میں گیس پریشر میں شدید زخمی کے نتیجہ میں میڈیکل آلات کی بذریعہ سٹیم صفائی کاعمل درہم برہم ہونے اور گیس سے چلنے والی دیگر مشینری کی بندش کے نتیجہ میں ہسپتال انتظامیہ مریضوں کے آپریشن ملتوی کرنے پر مجبور ہو گئی ہے جبکہ ٹرپل سٹوری ہسپتال کے وارڈز میں گیس ہیٹرز کی بندش اور شدید سردی کے باعث مریض ٹھٹھر رہے ہیں ،آپریشنز ملتوی ہونے پرمریض اور ان کے عزیز و اقارب شدید کربناک صورتحال سے دو چار ہیں ، صدر انجمن تاجران سٹی خوا جہ شا ہد رزاق سکا ،FCCIکے ممبر عمر اقبال ،محمد اصغر، حاجی یعقوب انصاری ،ملک عبدالغفور،اوردیگرنے کہاہے کہ صبح اور شام کے اوقات میں گیس کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے مہنگائی کی ماری عوام کے گھروں کے چو لہے ٹھنڈے پڑ گئے جسکی وجہ سے نان بائی ہوٹلوں اور تنوروں پر روٹیاں لگوانے کا رش بڑھ گیا ، گیس کی لوڈ شیڈنگ کے باعث صبح ملازمین کو دفاتر جبکہ کاروباری لوگوں کا اپنے کاموں جانے کیلئے ناشتہ تیار نہ ہونے کیوجہ سے دیر سے پہنچنا معمول بن گیا ہے اسی طرح شام کے اوقات میں گیس کی لوڈ شیڈنگ سے گھریلو خواتین کھانا پکانے میں دشواری پیش آرہی ہے ،عوامی ،سماجی ملتوی نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری طور پر الائیڈ ہسپتال میں گیس کی فراہمی یقینی بنائے ۔
مزید قومی خبریں
-
روٹی مہنگے داموں فروخت کرنے پر 15 نانبائی جیل منتقل
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کسان بورڈ کے صدررشید منہالہ سمیت 4 کسانوں کو گرفتارکرلیا گیا‘ کسانوں کا دعویٰ
-
گورنرپنجاب بلیغ الرحمن کی سائرہ افضل تارڑکی رہائش گاہ جاکروالد کے انتقال پرتعزیت ، فاتحہ خوانی
-
پنجاب بھر میں 1291 ٹریفک حادثات میں 03 افراد جاں بحق، 1406زخمی ہوئے
-
سسرالیوں کے گھر فائرنگ کر کے ساس کو قتل کرنے والا ملزم 18 سال بعد گرفتار
-
ماں اور بچے کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا‘خواجہ سلمان رفیق
-
پہلے مرحلے میں 100 ، دوسرے میں 200 اور تیسرے پر 300تک یونٹ مفت مہیا کیے جائینگے‘ وزیرخزانہ پنجاب
-
شادی کی عمر کے حوالے سے بل پرکمیٹی تشکیل پائے گی
-
رٹیفیشل انٹیلی جنس کا دور ہے، و ہی آگے جائے گا جو محنت اور غوروفکر کو اپنا شعار بنائے گا‘احسن اقبال
-
پارلیمنٹ کا استحکام چاہتے ہیں ،گندم کے کاشتکاروں کوا کیلا نہیں چھوڑیں گے، اسد قیصر
-
کالاش قبیلے کا سالانہ تہوارچلم جوش 13 سے 17 مئی تک منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.