پیٹرن انچیف قومی کھیل کی ترقی کیلئے بین الصوبائی رابطہ کی وزارت کی سفارشات ،50کروڑ گرانٹ کی منظور ی دیں‘ پی ایچ ایف کا مطالبہ،
وویمن ہاکی ونگ کو تحلیل کردیا گیا ،جنرل منیجر مقرر کی جائیگی‘ ریجن ،صوبہ ،کانگرس اور پی ایچ ایف میں خواتین کا 20فیصدکوٹہ مخصوص کردیا گیا ماسٹر ز ہاکی اور گرینڈ ماسٹر ہاکی کو فیڈریشن کا حصہ بنادیا گیا ،پاکستان ہاکی فیڈریشن اور کانگریس میں نمائندگی دی جائیگی، وزیر اعظم چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں سلور میڈل حاصل کرنے والی قومی ہاکی ٹیم کو ملاقات کا وقت دیں آئندہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری پاکستان ہاکی فیڈڑیشن کا ایگزیکٹو بورڈ کرے گا ،چیف الیکشن کمشنر آئندہ انتخابات کرائے گا، چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں سیمی فائنل کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں پر پابندی کے فیصلے بارے متعلقہ پلیٹ فارم پر کیس لڑینگے ، چوہدری اختر رسول کی زیر صدارت پاکستان ہاکی فیڈریشن کی کانگرس کے اجلاس کے بعد سیکرٹری رانا مجاہد کی بریفنگ
منگل 23 دسمبر 2014 20:41
لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء ) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پیٹرن انچیف وزیر اعظم نواز شریف سے قومی کھیل کی ترقی کیلئے بین الصوبائی رابطہ کی وزارت کی طرف سے مرتب کردہ سفارشات اور 50کروڑ روپے کی گرانٹ کی منظور ی جبکہ چمپئنز ٹرافی میں رنر اپ رہنے والی قومی ٹیم سے ملاقات کیلئے وقت دینے کا مطالبہ کر دیا ۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کی کانگرس کا 51واں اجلاس نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوا جسکی صدارت فیڈریش کے صدر اور کانگرس کے چیئرمین چوہدری اختر رسول نے کی ۔
اجلاس میں متعلقہ ممبران کے علاوہ انٹر نیشنل ہاکی فیڈریشن ایگزیکٹو بورڈ کے ممبر قاسم ضیاء ،قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ شہناز شیخ او ر چیف سلیکٹر اصلاح الدین نے بھی شرکت کی ۔اجلاس میں کانگرس کے گزشتہ اجلاس کی کارروائی ،پی ایچ ایف کے آئین میں تبدیلیوں،2013-14کے آڈٹ اور آڈیٹرز کی تقرری کی منظوری ،مالی سال 2015-16کے بجٹ کے تخمینے ،سال 2015کے کیلنڈ رسمیت یکم جنوری سے دسمبر 2014 تک کی رپورٹ پیش کرنا ایجنڈے میں شامل تھا۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پی سی بی و پی ایس ایل فرنچائزز کاجنرل کونسل اجلاس، پی ایس ایل2025 ء کی منصوبہ بندی پر تبادلہ خیال
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
امریکا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ کا اعلان کردیا ، اہم کھلاڑی شامل
-
آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کی وجہ سے پی ایس ایل 2025 کو7 اپریل سے 20 مئی تک منعقد کرنے کی تجویز
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
اگر پاکستان ہارا تو ملبہ ہیڈ کوچ کرسٹن پر گرایا جائے گا، راشد لطیف
-
آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، آسٹریلیا ٹیسٹ کی نمبر ون ٹیم بن گئی
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
-
محمد حارث نے ایسی کوئی پرفارمنس نہیں دی جو اسے پاکستانی ٹیم میں رکھا جائے : احمد شہزاد
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
بابر اعظم پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،عماد وسیم کا دعویٰ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.