پنجاب میں ترقیاتی منصوبے تیزرفتاری ،شفاف طریقے سے مکمل کئے جا رہے ہیں‘ رانا بابر حسین
بدھ 24 دسمبر 2014 14:03
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 دسمبر 2014ء) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ پنجاب میں ترقیاتی منصوبے تیزرفتاری اور شفاف طریقے سے مکمل کئے جا رہے ہیں، تعلیم، صحت، لائیوسٹاک، زراعت، ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں کئے جانے والے اقدامات کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔
(جاری ہے)
ایک بیان میں ا نہوں نے کہا کہ پاکستان کو توانائی بحران کا سامنا ہے یہی وجہ ہے کہ حکومت توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے روایتی ذرائع کے ساتھ قابل تجدید ذرائع پر بھی توجہ دے رہی ہے۔
پنجاب میں سولر، بائیوماس، بائیوگیس سمیت ونڈ سے بجلی پیدا کرنے کے حوالے سے کام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سولر سے بجلی پیدا کرنے کیلئے اپنی نوعیت کا منفرد منصوبہ قائداعظم سولر پارک جنوبی پنجاب کے ضلع بہاولپور میں بنایا گیا ہے جہاں پنجاب حکومت اپنے وسائل سے پاکستان کا پہلا 100میگاواٹ کا سولر پاور پراجیکٹ لگا رہی ہے جو تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اور اس منصوبے سے جلد بجلی کی پیداوار کا آغاز ہو جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.