پولیو ویکسین کی عدم دستیابی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ‘ مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق
بدھ 24 دسمبر 2014 17:54
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 دسمبر 2014ء) مشیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ پولیو ویکسیئن کی عدم دستیابی اور پولیو ورکرز کی جانب سے خالی ڈبے اٹھا کر لوگوں کو دھوکہ دینے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں اور بغیر تصدیق ایسی خبروں کو پھیلانا پولیو کے خاتمہ کی کوششوں کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 22 سے 24 دسمبر کو ہونے والی مہم کے لئے مطلوبہ مقدار میں ویکسئین 19 اور 20 دسمبر کو متعلقہ اضلاع میں پہنچا دی گئی تھی اور اس مہم کو صرف سیکورٹی وجوہات کی بناء پر ملتوی کیا گیا تھا۔
خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ محکمہ صحت پنجاب کے پاس پولیو ویکسئین کے وافر ذخائر موجود ہیں ۔تمام پولیو ورکرز کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے اور وزیر اعلی محمد شہباز شریف کے حکم پر تمام اضلاع کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ تمام پولیو ٹیموں کے ساتھ پولیس گارڈز فراہم کئے جائیں ۔(جاری ہے)
خواجہ سلمان رفیق نے مزید کہا کہ کبھی بھی انسداد پولیو کی کسی مہم میں زائد المعیاد ویکسئین استعمال نہیں کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کی انسداد پولیو کی مہم مثالی ہے اور صوبے کے ایک کروڑ 75 لاکھ بچوں میں سے پولیو کے 3 کیس پنجاب میں ہوئے ہیں جبکہ پاکستان میں پولیو کے کل کیسوں کی تعداد 291 تک پہنچ چکی ہے ۔ خواجہ سلمان رفیق نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب اس حوالے سے اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے اور وزیر اعلی پنجاب خود ماہانہ پولیو میٹنگ کی صدارت کرتے ہیں او رپولیو کے خاتمہ کے لئے اقدامات کی نگرانی کے لئے کابینہ کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے، خواجہ سلمان رفیق نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت پنجاب پولیو کو ختم کر کے ہی دم لے گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.