فوجی عدالتیں بنانے سے بہتر ہے مارشل لا لگا دیا جائے: الطاف حسین
بدھ 24 دسمبر 2014 21:28
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر۔2014ء) الطاف حسین نے فوجی عدالتوں کے قیام کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوجی عدالتیں بنانی ہیں تو بہتر ہے مارشل لا کا اعلان کر دیا جائے۔لال قلعہ گرائونڈ میں اہم اور ہنگامی پریس کانفرنس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے زیر صدارت اجلاس میں ملک میں فوجی عدالتیں بنانے پر بحث ہو رہی ہے۔
غیر جمہوری راستہ ہی اختیار کرنا ہے تو بہتر ہے کہ پاکستان میں مارشل لا کا اعلان کر دیا جائے۔(جاری ہے)
ملک میں پہلے ہی 100 مرتبہ مارشل لا لگ چکا ہے اب ایک بار اور لگا دیا جائے۔ الطاف حسین نے کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف 2 سال کیلئے پاکستان کی باگ دوڑ سنبھال لیں۔ ملک میں ایسا مارشل لا لگائیں کے اگر میں نے بھی چوری کی ہو تو ایک ایک پائی وصول کریں۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا پاکستان میں ایسی کوئی جماعت ہے جس نے پاکستان کو نہ لوٹا ہو؟۔ ایم کیو ایم کے قائد کا کہنا تھا کہ دنیا میں جتنے بھی انقلاب آئے ان میں فوج کے افسران اور سپاہیوں کا بڑا ہاتھ رہا ہے۔ جب تک پوری قوم فوج کا ساتھ نہیں دے گی اس وقت تک پاکستان کو دہشتگردی سے نہیں بچایا جا سکتا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چینی صدر شی جی پنگ آج اتوار کو فرانس پہنچ رہے ہیں
-
ناروے: ایک جنسی مجرم کی سوشل میڈیا تک رسائی کو انسانی حق قرار دینے کی اپیل
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
-
بجلی کی اوور بلنگ پر 3 سال کی سزا کا بل منظور
-
عرب ممالک میں ذوالحجہ چاند7جون کو نظرآنے‘ یوم عرفات 15 جون اور عید الاضحی 16 جون کو ہو نے کا امکان
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
او آئی سی کو متحد ہو کر امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز کا مربوط جواب دینا چاہیئے، وزیرِ خارجہ
-
تاجردوست سکیم کی ناکامی پر ایف بی آر کا ازخود دکانداروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ
-
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ملک کی سکھ برادری میں خوف کا اعتراف
-
وزیراعظم کی اضافی چینی برآمد کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.