ہزارہ سٹوڈنٹس فیڈریشن کا اسلام آباد زونل یونٹ کے تحت سانحہ پشاور کے خلاف مظاہرہ
بدھ 24 دسمبر 2014 23:08
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) ہزارہ سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی بیان کے مطابق اسلام آباد زونل یونٹ کے تحت سانحہ پشاور کے خلاف مظاہرہ کیا گیا ۔ جس میں ہزارہ ہیومن رائٹس کے اراکین اور سول سوسائٹی کی کثیر تعداد شریک ہوئی ، مقررین نے کہا کہ ملک کے نامساعد حالات کی بنیادی وجہ انتہا پسندی اور فرقہ وارنہ تعصبات ہی ہے، اسی امر کے پیش نظر سازشی عناصر کے زریعے عالمی قوتوں نے ایک منظم سازش کے تحت فرقہ وارانہ تعصبات اور اس میں شدت لانے کی بھر پور کوشش کی گئی اور اس مشن کے لے انتہا پسند عناصر کی سرپرستی کی جاتی رہی ، جنہوں نے فرقہ واریت کی آگ کو ہوادینے کی حتی المقدور کوشش کئی۔
گزشتہ کئی سالوں سے ان تعصبات اور فرقہ وارانہ فسادات اور سانحات کی زد میں آکر ملک کے دیکر شہروں کو بالعموم بلکہ کوئٹہ کو بالخصوص نشانہ بنایا جاتا رہا ۔(جاری ہے)
تاکہ حالات کو یکسر تبدیل کرکے فرقہ واریت کی بنا پر خانہ جنگی کی سی کیفیت پیدا کیا جاسکے دراصل ان تمام سازشوں کے پیچھے عالمی قوتوں کے خطے کے حوالے سے مفادات وابستہ ہے ، مقررین نے کہا کہ ملک بالخصوص کونٹہ کو مذہب کے نام پر تقسیم کرکے نفرتوں کو پھیلانے کی بھرپور کوشش کی گئی جس کی خاطر مظلوم ہزارہ قوم کے بے گناہ افراد کے بے دریغ قتل عام کیا گیا ، مگر کوئٹہ کے عوام باشعور ہونے کے ساتھ یہان مذہبی قومی تاریخی اور قبائلی رواداریا ں موجود ہے اسی لے فرقہ ورانہ تعصبات اور انتہا پسندی کو ناکامی سے دوچار کیا گیا ۔
اسکے ساتھ یہا ں کے قوم دوست جمہوری جماعتوں اورطلبا فورمز کا بھی امن کی بحالی کے حوالے سے کردار رہا ہے ، مظاہرے سے جاوید کریمی ، نعمت سروری ، عید محمد ہزارہ خطاب کیا ۔؎
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.